فیصل آباد، 11 ستمبر ،پی سی بی میڈٖیا ریلیز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کی پانچ میں سے تین ٹیموں کے ناموں کے حقوق کمرشل پارٹنرز نے حاصل کرلیے ہیں جبکہ دو ٹیموں کے ممکنہ اسپانسرز کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔
نورپور نے لائنز کا نام رکھنے کے حقوق حاصل کر لیے ہیں جو اب نورپور لائنز کے نام سے جانا جائے گا۔ الائیڈ بینک نے اسٹالینز کے حقوق حاصل کر لیے ہیں، ان کا نام الائیڈ بینک اسٹالینز ہے۔ یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ( یو ایم ٹی ) وولوز کو اسپانسر کرے گی اور اب وہ یوایم ٹی مارخورز کہلائے گی۔
ڈولفنز اور پینتھرز کے اسپانسرز کا اعلان جلدکیا جائے گا۔
پانچ ممتاز میڈیا آؤٹ لیٹس نے متعلقہ ٹیموں کے ساتھ شراکت داری کی ہے جن میں اے آر وائی اسٹالینز کا میڈیا پارٹنر ہوگا، دنیا نیوزپینتھرز، جیو نیوز ڈولفنز کا اور ہم نیوز مارخورز کا اور سما نیوز لائنز کا میڈیا پارٹنر ہوگا۔
پی سی بی مقامی اسپورٹس چینلز کو لائیو فیڈ فراہم کرے گا، بشمول پی ٹی وی اسپورٹس، اےاسپورٹس ایچ ڈی، اور جیو سپر جبکہ پاکستان میں لائیو اسٹریمنگ تماشا، ٹیپ میڈ اور مائیکو پر دستیاب ہو گی، جبکہ ناظرین شمالی امریکہ میں
ویلو ٹی وی پر میچ دیکھ سکیں گے۔
ٹورنامنٹ کا کمنٹری پینل علی یونس، مرینہ اقبال، سلمان بٹ، شاہ
فیصل اور سکندر بخت پر مشتمل ہوگا جبکہ میشا عمران پریزینٹر ہوں گی۔
پلیئر سپورٹ اسٹاف جنہیں مینٹورز نے منتخب کیا ہے۔
ڈولفنز – سرفراز احمد (مینٹور)، احمد رضا (مینجر)، اقبال امام (ہیڈ کوچ)، عبدالسعد (فیلڈنگ کوچ)، فیصل رضا (میسیور )، حافظ علی حمزہ (انالسٹ )، امتیاز (فزیو تھراپسٹ، محمد مسرور (بیٹنگ کوچ)، ساجد شاہ (فاسٹ بولنگ کوچ)، طاہر محمود (اسپن بولنگ کوچ) اور تیمور محمود (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ)
لائنز – وقار یونس (مینٹور)، راحت عباس اسدی (مینیجر)، عبدالرحمن (ہیڈ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، اعزاز چیمہ (فاسٹ بولنگ کوچ)، فیصل رائے (انالسٹ )، عمران اللہ (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ)، ملنگ علی (میسیور)، رفعت اللہ مہمند (بیٹنگ کوچ)، سعید انور جونیئر (اسپن بولنگ کوچ) اور عبید اللہ (فزیو تھراپسٹ)
مارخورز – مصباح الحق (مینٹور)، قاسم علی پراچہ (مینیجر)، اعجاز احمد جونیئر (ہیڈ کوچ) خرم شہزاد (بیٹنگ کوچ )، محمد سلمان (فیلڈنگ کوچ)، محمد شاہد (میسیور)، نبیل پیس (انالسٹ )، سعید اجمل (اسپن بولنگ کوچ)، سمیع اللہ نیازی (فاسٹ بولنگ کوچ)، سید محمد اسد (فزیو تھراپسٹ) اور یاسر ملک (اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ)
پینتھرز – ثقلین مشتاق (مینٹور )، شرجیل خرم بھٹی (مینیجر)، عمر رشید (ہیڈ کوچ)، عمران فرحت (بیٹنگ کوچ)، جاوید شیخ (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ)، محتشم رشید (فیلڈنگ کوچ، محمد ابراہیم (انالسٹ )، محمد احسان (میسیور )، طاہر (فزیو تھراپسٹ)، ظفر اقبال (فاسٹ بولنگ کوچ) اور ذوالفقار بابر (اسپن بولنگ کوچ)۔
اسٹالینز – شعیب ملک (مینٹور )، محمد علی شہزاد (مینیجر) منصور امجد (ہیڈ کوچ)، عبدالرحمن (اسپن بولنگ کوچ)، بلال منیر (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، فیصل نوید (بیٹنگ کوچ)، حافظ ماجد (فیلڈنگ کوچ)، محمد احسن احسان (انالسٹ)، محمد مستقیم (میسیور) تنویر (فزیو تھراپسٹ) اور عمید آصف (فاسٹ بولنگ کوچ)۔)