آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے براڈ کاسٹرز نے شیڈول کا بے انتہا انتظار کیا، جب آج تک شیڈول جاری نہیں ہوا تو براڈ کاسٹر نے اس کی افیشلی مہم شروع کر دی ہے ۔حیران کن طور پر اس میں میزبان ملک کا ذکر نہیں ہے۔ چیمپینزٹرافی کہاں ہوگی۔ کس تاریخ سے ہوگی۔ ایسا کچھ نہیں ہے۔ بس کمنگ سون کے ساتھ ایک قسم کا ادھورا پرومو جاری کیا گیا ہے۔ اس میں چیمپینز ٹرافی کھیلنے والے آٹھ ممالک کے کچھ کھلاڑیوں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں لیکن زیادہ تر بھارت کے کھلاڑیوں کو نمایاں کیا گیا ہے ۔یوں پہلا بنیادی پرومو ہے متنازعہ بن گیا ہے۔
Add A Comment