| | | | |

چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں،انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا بڑا اعلان

لندن،کرک اگین رپورٹ

چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں،انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا بڑا اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈگولڈ نے کولمبو میٹنگ،چیمپئنز ٹرافی 2025،پاکستان بھارت کا نیوٹرل ٹیسٹ انگلینڈ میں کروانے کے حوالہ سے دلچسپ انکشافات کئے ہیں۔انہوں نے کافی تفصیلی بات چیت کی ہے۔یہاں ہم اسے تفصیلات کے ساتھ الگ الگ پیش کریں گے۔

سب سے بڑا اعلان انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ کیا گیا ہے کہ اگلے سال انگلینڈ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گا اور اس کیلئے پی سی بی اور ای سی بی ایک پیج پر ہیں۔

گولڈ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔اس کیلئے میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کی جانب سے یقین دلاتاہوں کہ ہم پرعزم ہیں کہ ایونٹ پاکستان میں ہوگا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ایج باسٹن برمنگھم میں انگلینڈ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے پہلے روز بات کررہے تھے۔

چیمپئنز ٹرافی 2017 میں آخری بار انگلینڈ میں ہوئی تھی اور پاکستان نے فائنل میں بھارت کو ہراکر تاج جیتا تھا۔

افغانستان بھی یہ اعلان کرچکا ہے کہ وہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلے گا۔انگلینڈ نے اس سال اکتوبر میں 3 میچزکی ٹیسٹ کیلئے بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اگلی سٹوری:بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گا یا نہیں،انگلینڈ کرکٹ بورڈ سربراہ نے انکشاف کردیا۔تھوڑی دیر میں کرک اگین پر

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *