| | | | | | | | | |

چیمپئنز ٹرافی 2025،پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی تاریخ آگئی

لاہور،نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ

چیمپئنز ٹرافی 2025،پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی تاریخ آگئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بمقابلہ بھارت۔اگلے ٹاکرے کی تاریخ لیک ہوگئی ہے۔یکم مارچ 2025 کو لاہور میں پاکستان اور بھارت کا ون ڈے میچ شیڈول ہے  جو کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میچ ہوگا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا،فائنل 9 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔دس مارچ متبادل دن ہوگا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹیمیں

چیمئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیمیں شریک ہونگی،2 گروپس ہونگے۔

گروپ اے:پاکستان،بھارت،نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش

گروپ بی:آسٹریلیا،جنوبی افریقا،انگلینڈ اور افغانستان

آئی سی سی چیمپئئنز ٹرافی کے 3 وینیوز میزبان ہونگے۔کراچی،راولپنڈی اور لاہور میزبانی کریں گے۔بھارت کے تمام میچز لاہور میں ہونگے،اگر سیمی فائنل میں پہنچا تو وہ بھی لاہور میں ہوگا۔

آئی سی سی اجلاس اس ماہ کے تیسرے ہفتہ کولمبو میں ہوگا۔آئی سی سی اور بھارتی بورڈ پی سی بی کو بھارت کے پاکستان دورے کی کنفرمیشن دیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *