نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی نے بھارت کو دورہ پاکستان کیلئے کوئی ڈیڈ لائن دی یا نہیں،اہم انکشاف آگیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت یا عدم شرکت کے فیصلے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی ہے اور یوں پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی وفد کے آخری دورے کے بعد یہ درخواست کررہا ہے کہ آئی سی سی شیڈول جاری کرے،جاری کرنا،نہ کرنا بے معنی ہوگیا ہے۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ہماری پالیسی یہ ہے کہ بین الاقوامی دوروں کے لیے ہم ہمیشہ حکومت سے اجازت لیتے ہیں۔ یہ حکومت پر منحصر ہے کہ ہماری ٹیم کو کسی ملک میں جانا چاہیے یا نہیں۔ حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی، ہم اس کی پابندی کریں گے۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بی سی سی آئی کو فیصلے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی اگلے سال فروری۔مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔