دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،دبئی میں بارش،بھارت کو لالے،میچ کے روز سخت پیشگوئی،ٹاس ہروادے گا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ یہ ایک عجب بات ہے ۔پاکستان میں موسم سرما بغیر بارش کے گزرا ہے اور بڑا مختصر گزرا ہے ،بہت عرصے کے بعد گرمی ختم ہوتے ہوتے ٹائم لے گئی اور بڑی جلدی شروع بھی ہونا چاہتی ہے۔ دوسری جانب صحرائی علاقے متحدہ عرب امارات اور اس کے دارلحکومت دبئی میں کمال ہو گئی ۔
پاکستان سے پہلے وہاں بارش پہنچ گئی۔18 فروری کو یعنی چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے ایک دن قبل دبئی میں سارا دن گہرے بادل چھائے رہےاور شام میں بارش ہوئی اور تیز بارش ہوئی ۔کچھ وقت کے لیے اور پھر ہلکی بوندا باندی جاری رہی۔ اس کے بعد پاکستان میں بھی 19 فروری سے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی ہے ۔
سوال یہ ہے کہ کیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز بارش سے متاثر ہوں گے۔ اتفاق سے بھارت اور بنگلہ دیش کا پہلا میچ جو کہ چیمپینزٹرافی کا دوسرا میچ ہوگا۔وہ 20 فروری کو ہے ۔یعنی پاکستان نیوزی لینڈ میچ کے اگلے دن، تو دبئی کے محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 19 فروری کو جب پاکستان میں چیمپینئز ٹرافی کا پہلا میچ ہوگا تو دبئی میں سورج چمکے گا۔ بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں پریکٹس کریں گی۔ روٹین کی پریس کانفرنس کریں گے، لیکن دوسرے دن یعنی 20 فروری کو جب دبئی میں میچ ہوگا تو سارا دن گہرے بدل چھائے رہنے اور 18 فروری کی طرح بارش کی پیش گوئی ہے۔
ایسے موسم میں بھارت کے لیے خطرے کی گھٹی بج گئی ہے، اگر وہ ٹاس ہار گیا تو بنگلہ دیش کے پاس ایسے پیس اٹیک بولر، ہیں کہ وہ شروع کی تین سے پانچ وکٹیں 50 رنز کے اندر اڑا سکتے ہیں اور اس کے بعد شام تک اگر موسم ایسا ہی رہا یعنی ابر الود تو سپنرز کو مدد نہیں ملے گی، تو بنگلہ دیش کے پاس چانس ہوگا کہ وہ بھارت کو ہرا دے ۔موسم اور بارش میں بھارت کے پانچ سپنرز کی امیدوں پر پانی پھرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔ بڑا دلچسپ منظر ہوگا۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔