لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی کا ریکارڈ ہدف عبور،پیٹ کمنز سمیت سب بھلادیئے گئے،آسٹریلیا کی انگلینڈ کو5 وکٹوں کی حیرت انگیز شکست۔سری لنکا 322 رنز 3 وکٹ بمقابلہ بھارت،سری لنکا نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے نمایاں تعاقب کا ریکارڈ بنایا تھا جو ٹوٹ گیا۔ کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا نے انگلینڈ سمیت بڑوں بڑوں کے اندازے غلط ثابت کر دیئے۔ انگلینڈ کو تو کھبی دکھا کر سجی مار دی۔ 351 رنز بنوائے اور دو اور پھر چار وکٹیں جلد گرنے کے باوجود بھی ایسا میچ جیتا کہ ہر ایک دنگ رہ گیا ۔لوگ پیٹ کمنز کو بھول گئے۔ مچل سٹارک کی یاد نہ آئی ۔اسی طرح جوش ہیزل ووڈ کی یاد بھی کچھ وقت کے لیے تھی۔ یہ کیا ہوا۔ انگلینڈ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ٹیم نے 350 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے، یوں انگلینڈ نے اس آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔دوسری جانب، چیمپئنز ٹرافی میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے انفرادی اسکور کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا جو بین ڈکٹ نے اپنے نام کیا۔انگلش بلے باز بین ڈکٹ نے 3 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 165رنز کی اننگز کھیلی، اس سے پہلے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کے پاس تھا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے اپنے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کی۔ اسٹریلیا نے ٹاس جیت کے ان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نتیجے میں انگلینڈ نے پہلے کھیل کر آٹھ وکٹ پر 351 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ اس میں اہم بات اوپنر بین ڈکٹ کی شاندار سینچری تھی۔ انہوں نے 165 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کے بولرز ان کے سامنے بے بس رہے ۔یہ وہ وقت تھا کہ جب محسوس ہوا کہ مچل سٹارک نہیں اور ووڈ سمیت آسٹریلیا کا فرسٹ بولنگ اٹیک سامنے نہیں ۔اس وقت تک ایسا ہی محسوس ہوا لیکن تجزیہ نگار جانتے تھے کہ لاہور کی بیٹنگ پچ پر پاکستان میں چند سال پہلے آسٹریلیا کے خلاف 347 رنز کا ہدف پاکستان نے عبور کیا تھا تو آسٹریلیا بھی یہ کر سکے گا ۔ جوئے روٹ نے 68 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے بین بینگ ڈیورشو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
جواب میں آسٹریلیا کی اننگز کا اغاز تباہ کن تھا۔ ٹریورس ہیڈ چھ اور سٹیون سمتھ پانچ پر چلے گئے۔ 27 پر دو وکٹیں گنوانے کے بعد مارنوس لبوشین نے دوسرے اوپنر میتھیو شارٹ کے ساتھ سکور 122 تک پہنچایا لیکن 136 تک یہ دونوں ہی چلے گئے۔ میتھیو شارٹ 63 اور مارنوس لبوشن 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وہ یہ وہ وقت تھا جب انگلینڈ مکمل طور پر میچ پر حاوی تھا لیکن پھر جوش انگلس اور ایلیکس کیری نے تیزی کے ساتھ اسکور آگے بڑھایا اور پانچویں وکٹ پر اسکور کو 282 تک لے گئے۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ 160 رنز کی بہت بڑی پارٹنرشپ ان دونوں نے قائم کی۔ یہاں ایلیکس کیری 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ کراس نے لی۔ انہوں نے 63 بالیں کھیلیں،لیکن دوسری جانب جوش انگلس اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بنانے کے لیے پرعزم تھے اور انہوں نے سنچری مکمل کی ان کا ساتھ بڑے سکون سے دے رہے تھے گلین میکسویل اور آسٹریلیا نے بڑی آسانی سے 300 کا ہدف عبور کیا اور اخر میں تو تقریبا گیند اور رنز پانچ اوور زمیں برابر برابر کر دیا۔ یوں انگلینڈ کی ٹیم غیر متوقع انداز میں بڑا سکور کر کے میچ ہاری ہے اور آسٹریلیا نے ایک ایسی جیت اپنے نام کی ہے کہ اس کے بعد وہ فیورٹ ازم میں دوبارہ داخل ہو گیا ہے۔ لاہور تماشے نے سب کو حیرت زدہ کیا۔ ہر ایک سناٹے میں تھا اس میچ میں 700 سے زیادہ رنز بننا بڑی بات تھیآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف عبور ہونے کا ریکارڈ بنا ہے۔
جوش انگلس 120اور میکسویل 32رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔آسٹریلیا نے ہدف 47.3اوورز میں پانچ وکٹوں پر مکمل کر کے پانچ وکٹ کی جیت اپنے نام کی انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ کو چھوڑ کر سب بولرز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔