ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
ویڈیوز دیکھ لیں،پاکستان میں نیا کرنے والے،بنگلہ دیش ٹیسٹ اوپنر کا دعویٰ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کی 2 ٹیمیں اگلے چند روز میں پاکستان میں ہونگی۔اے ٹیم اور ٹیسٹ ٹیم۔پاکستان میں ابھی تک حالات یہ ہیں کہ سلیکٹرز خاموش ہیں لیکن بنگلہ دیش میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔فٹنس ٹیسٹ اور جم سیشن ہوگئے،اب کیمپ جاری ہے۔ایسے میں بنگلہ دیش کے اوپنر ذاکر حسن پرجوش ہیں۔کہتے ہیں کہ پاکستان میں جانے اور کھیلنے کا منتظر ہوں۔وہاں ایک بار محدود اوورز کی کرکٹ کھیلی۔اب پہلی بار طویل فارمیٹ کھیلوں گا۔اے ٹیم کے ساتھ جاکر پہلےکنڈیشنز کی آگاہی ہوگی۔اس کا ٹیسٹ میں فائدہ ہوگا۔
بنگلہ دیشی ٹیسٹ اوپنر جو کہ زخمی تھے،آخری لمحات میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔کہتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ایک چیلنج رہا ہے۔فاسٹ بائولز ہمیشہ اچھے رہے ہیں۔ریورس سوئنگ کا ایک ہتھیار ہے،جس کا سامنا کرنا ہوگا۔ہم پاکستان کے دورے کو اہم لے رہے ہیں اور اسے چیلنج کے طور پر قبول کریں گے۔انگلینڈ ایک ایک سیریز میں 4سے 5 ٹیسٹ کھیلتا ہے۔وہ بز بال میں تیز بیٹنگ کرسکتاہے۔مختلف تجربات کرتا ہے لیکن ہم ایک سیریز میں صرف 2 ٹیسٹ میچز کھیلتے ہیں۔ہمارے پاس تجربات کیلئے میچ کم ہیں۔
پاکستان کے دورے کی تیاری میں جہاں کیمپ میں سب کچھ ہوا ہے،وہاں ہم نے ویڈیوز بھی دیکھی ہیں اور سمجھا ہے کہ کہاں ہم کو فائدہ ہوگا۔امید ہے کہ ہم چیلنج دیں گے۔
بنگلہ دیش اے ٹیم 7 اگست کو پاکستان پہنچے گی،جس میں 7 ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہونگے۔ٹیسٹ ٹیم 15 یا 16 اگست کو پاکستان اترے گی،21 اگست سے پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔