چنائی ٹیسٹ،پہلے روز بنگلہ دیش ہیڈلائنز سے سب ہیڈلائن میں چلاگیا،جدیجااور ایشون نے بازی پلٹ دی
| | | | |

چنائی ٹیسٹ،پہلے روز بنگلہ دیش ہیڈلائنز سے سب ہیڈلائن میں چلاگیا،جدیجااور ایشون نے بازی پلٹ دی

چنائی،کرک اگین رپورٹ۔چنائی ٹیسٹ،پہلے روز بنگلہ دیش ہیڈلائنز سے سب ہیڈلائن میں چلاگیا،جدیجااور ایشون نے بازی پلٹ دی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز۔دورہ بھارت میں بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز ہی ہیڈ لائنز بنتے بنتے سب ہیڈلائنز میں چلا گیا ہے اور اس کا سہرا بھارت کیلئے 7 ویں اور 8 ویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے بائولنگ آل رائونڈرز کو جاتا ہے۔

اسپنرز ایشون اور رویندرا جدیجا نے 7 ویں وکٹ پر ناقابل شکست 195 رنزکی شراکت بناکر اپنی ٹیم کو دوبارہ فرنٹ فٹ پر لاکھڑا کیا ہے۔ایک موقع پر بھارت کے ٹاپ 6 بیٹرز 144 رنز پر پویلین میں تھے۔کوہلی اور روہت شرما سمیت کئی ناکام ہوگئے۔جیسی وال نے 56 اور رشی پنت نے 39 رنز کی مزاحمت کی تھی۔لیکن اصل بات یہ ہوئی کہ رویندرا جدیجا اور روی چندرن ایشون نے بھارت کا اسکور 6 وکٹ پر 144 رنز سے پہلے دن کے اختتام پر 6 وکٹ پر 339 رنزکردیا ہے۔

چنائی ٹیسٹ ٹاس،1982 کے بعد پہلی بارکپتان کا جرات مندانہ اور نیا فیصلہ،بنگلہ دیش کا اہم اقدام

ایشون 112 بالز پر 102 اور جدیجا 117 بالز پر 86 رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 58 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *