کیپ ٹاؤن ۔کرک اگین رپورٹ
یہاں آئو اور کہو،کامران غلام پھر چل دیئے
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کرکٹ ٹیم رنز کے پہاڑ تلے دبی ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کھیل کے تیسرے سیشن میں 615 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری کی۔ وہ 259 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ان کے علاوہ کپتان ٹیمبرما باووما 106 رنز بنا کر گئے تھے جبکہ آج کیل ویرینی نے سو رنز کی اننگز کھیلی۔ مارکو جانسن نے بھی تیز ترین 62 رنز بنائے ۔
اہم بات یہ تھی کہ پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا اور محمد عباس نے تین تین وکٹیں لیں۔ عباس نے 94 رنز دینے ۔سلمان علی آغا کو 148 رنز کی مار پڑی۔
حمزہ نے 127 رنز کے عوض دو اور خرم شہزاد نے 123 رنز کے عوض دو کھلاڑی آؤٹ کیے ۔
پاکستان کی پہلی وکٹ کپتان شان مسعود کی صورت میں گری وہ صرف دو رنز بنا کر ربادا کا شکار بنے۔ اس کے بعد کامران غلام جو کہ ان کے ساتھ اوپننگ کر رہے تھے ان کے لیے ایک خاتون فین نے ایک بینر لگا رکھا تھا جس پر لکھا تھا ہائے غلام یہاں آؤ اور کہو ۔یہ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا کہ انہیں کیا کہنے کو کہا جا رہا ہے۔
کامران غلام کو جلدی تھی وہ 12 رنز بنا کر چل دیئے ۔اب پتہ نہیں پویلین گئے یا جہاں لکھا تھا وہاں گئے۔