ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں آنکھ مچولی جاری،9 بجے کے بعد بھی ٹیمیں ڈریسنگ رومز میں بند،کتنی تاخیرکاامکان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کےکھیل میں تاخیر ہوگئی ہے۔اعلان کردہ شیڈول کے مطابق میچ کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے ممکن نہیں ہے۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ ایک گھنٹہ سے سورج اور دھند میں آنکھ مچولی جاری ہے۔کبھی سورج کی کرنیں پھوٹنے لگتی ہیں تو کبھی یکدم اندھیرا ساہوجاتا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسکواڈز صبح ساڑھے 8 بجے سے اسٹیڈیم میں موجود ہیں لیکن 9 بجے بھی وہ ایکسرسائز او وارم اپ کیلئے میدان میں داخل نہیں ہوسکے ہیں۔پچ پر کورز ہیں۔میڈیا اور پویلین اینڈز کی جانب بھی بائولنگ سٹیپس سائیڈ پر کورز ہیں۔ابھی تک آئوٹ فیلڈ کو خشک کرنے کا عمل بھی شروع نہیں ہوسکا ہے۔
کورز ہٹانے کا عمل 9 بجکر 5 منٹ پر شروع ہوا،میچ دس بجے شروع ہونے کا اعلان کیا گیا
خیال ہے کہ میچ میں تاخیر ہوسکتی ہے،اس کا نحصار بھی اس بات پر ہوگا کہ دھند غالب رہتی ہے یو سورج۔امپائرز تاحال میدان میں نہیں آئے ہیں۔