| |

کرپشن،فکسنگ،افغان کرکٹر جنت پر 5 سال کیلئے کرکٹ جہنم،3 مزید کھلاڑی زیر تحقیق

کابل،دبئی،کرک اگین رپورٹ

کرپشن،فکسنگ،افغان کرکٹر جنت پر 5 سال کیلئے کرکٹ جہنم،3 مزید کھلاڑی زیر تحقیق۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کے ٹاپ آرڈر کھلاڑی احسان اللہ جنت کیلئے کرکٹ 5 سال کے لئے جہنم بن گئی،کرپشن پر 5 سالہ پابندی عائد ہوگئی ہے۔

بدعنوانی کے الزام میں آئی سی سی اور افغانستان کرکٹ اینٹی کرپشن کی مشترکہ تحقیق کے بعد سزا سنائی گئی،جنت اس سال افغانستان کابل پریمئر لیگ میں جرم کرتے پکڑے گئے۔

اے سی بی نے ایک بیان میں کہا، “جنت کو آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 کی خلاف ورزی کرنے کا قصوروار پایا گیا، جس میں نتیجہ، پیشرفت، طرز عمل، یا میچ کے کسی دوسرے پہلو کو درست کرنے کے لیے غلط اثر و رسوخ یا کوششیں شامل ہیں۔” “اس خلاف ورزی کی روشنی میں، اس پر کرکٹ سے متعلق تمام سرگرمیوں سے پانچ سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جنت نے الزامات کو تسلیم کیا ہے اور بدعنوان سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر 3 کھلاڑی بھی اس وقت زیر تفتیش ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *