کرک اگین رپورٹ۔
Twitter Image
قومی اسکواڈ کا کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سیشن.ٹریننگ سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔
قومی کھلاڑیوں نے لنکن یونیورسٹی کی انڈور ہال میں ٹریننگ کی.انڈور ہال میں ٹریننگ کے لیے نیچرل ٹرف پچز موجود تھیں.تین گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں۔سہ ملکی سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیل رہی ہے لیکن اس کے فوری بعد انگلینڈ کے خلاف بھی ٹی 20 میچزہیں۔ایسے میں کہ جب ورلڈ ٹی 20 شروع ہونے کو ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ سے پہلے میچ کے لئے پیٹ کمنز،مچل سٹارک،گلین میکسویل کو آرام دے دیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم روہت شرما کی قیادت میں آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوگئی ہے،جہاں وہ ٹی 20 ورلڈکپ تیاری کرے گی،اس کے بعد اس کی مہم 23 اکتوبر سے پاکستان کے خلاف میچ کے ساتھ شروع ہوگی۔ویسے بھارتی ٹیم آج جنوبی افریقا کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکی سیریز شروع کررہی ہے۔بھارت کی کپتانی شیکھر دھون کریں گے۔
ویمنز ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم تھائی لینڈ کے خلاف پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر صرف 116 اسکور کرسکی ہے۔ سدرہ امین نے 56 رنزکی اننگ کھیلی ہے۔
نیوزی لینڈ نے 3 ملکی ٹی 20 کپ کے لئے اپنے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لئے اتار دیا ہے۔اس کا پہلا میچ ہفتہ کو پاکستان کے خلاف ہوگا۔
پاکستان میں جونیئر لیگ کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔