لندن،میلبورن،نئی دہلی ،دبئی:کرک اگین ڈاٹ کام
بھارتی کرکٹ بورڈ کے اگلے سربراہ کا تقرر 18 اکتوبر کو ہوگا۔سابق کرکٹر اور ایڈ منسٹیٹر راجر بینی چارج سنبھال رہے ہیں۔اس روز بھارتی بورڈ کی جنرل کونسل میٹنگ ہوگی۔اس طرح ساروگ گنگولی کی طویل بادشاہت کا خاتمہ ہوگا،باقی تمام عہدیداران کام جاری رکھیں گے ۔
سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ بھی 2025 تک چارج سنبھالیں گے ۔بھارتی سپریم کورٹ نے لودھا کمیشن رپورٹ سفارشات کے تناظر میں اس بار کوئی رعایت نہیں برتی ہے۔
سارو گنگولی آئی سی سی چیئرمین شپ کے لئے لابنگ کررہے ہیں۔اگلے ماہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گریک بارکلے جگہ چھوڑ رہے ہیں۔وہ 2020 میں آئے تھے۔یوں دادا کرکٹ کی بڑی دادا گیری کا منصوبہ بناچکے ہیں۔
ادھر ایک روزہ کرکٹ کا مستقبل تباہ کن ہے۔وسیم اکرم سمیت بڑے نام پہلے ہی ختم کئے جانے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔اب تازہ ترین تبصرے آسٹریلیا سے آئے ہیں۔سابق کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے 50 اوورز کرکٹ کو مشکل اور کھلاڑیوں سمیت کرکٹ فینز کے لئے بورنگ قرار دیا ہے اور آئی سی سی کو تجویز کی ہے کہ اسے 50 کی بجائے 40 اوورز کا کیا جائے۔ایڈم زمپا نے اس سے اختلاف کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کرکٹ کا حسن ہے
تینوں کرکٹرز نے اس سے اتفاق کیا ہے کہ ٹی 20 فارمیٹ کی وجہ سے اب ون ڈے کرکٹ بورنگ ہورہی ہے۔اسے ورلڈکپ تک بھی مخصوص کیا جاسکتا ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ کا اعلان کردیا ہے۔ایلکس لیز کو نکال دیا ہے۔ممکن ہے کہ ان کا ٹیسٹ کیریئر ختم ہوگیا ہے۔بین فوکس اور لیام لونگسٹن کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے ۔رائے برنز نظر انداز ہوگئے ہیں۔ڈیوڈ میلان اور جیسن رائے کے کنٹریکٹ محدود ہیں۔جوفرا آرچر مسلسل ان فٹ ہونے کے باوجود شامل ہیں۔