کولمبو،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ بریکنگ نیوز،ناکامی کے بعد پاکستان کی اچانک اٹھان،ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن بحال۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کوئی بات نہیں۔پاکستان ایشیا کپ میں بھارت سے بری طرح ہارا ہے تو آسٹریلیا بھی جنوبی افریقا کے ہاتھوں بڑی شکست سے دوچار ہوگیا ہے۔یوں ورلڈکپ سے قبل بڑی ٹیمیں اپ سیٹ نتائج سے دوچار ہیں۔جنوبی افریقا نے 3 ایک روزہ میچزکی سیریزکے دوسرے ون ڈے میں 6 وکٹ پر 338 اسکور کئے۔جواب میں کینگروز صرف 35 ویں اوور میں 227 پرآئوٹ کر 111 اسکور سے ہارگئے۔سیریز بھی فی الوقت ایک ایک سے برابرکردی۔
حیران کن طو ر پر اس نتیجہ سے پاکستان ایک بار پھر آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا دونوں کے 118 ریٹنگ پوائنٹس ہیں لیکن پاکستان کو اعشاریہ کی برتری کی وجہ سے آئی سی سی نے پہلی پوزیشن آفیشلی دے دی ہے۔آسٹریلیا دوسرے اور بھارت سری لنکا سے جیتبنے کے بعد 116 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
اب پاکستان اگر جمعرات کو سری لنکا کو ہرادیتا ہے تو اس کی 119 ریٹنگ ہوگی لیکن اگر آسٹریلیا آخری ون ڈے میں جنوبی افریقا کو ہرائے گا تو اس کی 119 ریٹنگ اور اعشاریہ برتری کے ساتھ پھر پہلی پوزیشن ہوگی۔پاکستان کو واپس اپنی اول پوزیشن کیلئے سری لنکا سے فتح کی صورت میں ایشیا کپ فائنل جیتنا ہوگا۔
پاکستان اگر جمعرات کو سری لنکا سے ہارا تو آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے واپس تیسرے نمبر پر چلاجائے گا۔