جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ
نیوزی لینڈ ٹورکیلئےتھرڈکلاس ٹیسٹ اسکواڈ کےا نتخاب پر تنقید کے بعد کرکٹ جنوبی افریقا کی وضاحت ۔دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 2 نمبر ٹیسٹ اسکواڈ کے انتخاب کے بعد سٹیووا سمیت بڑے ناموں کی تنقید نے کرکٹ سائوتھ افریقا کو وضاحت پر مجبور کیا ہے اور اس نے تازہ ترین پریس ریلیز جاری کی ہے اور کہا ہے کہ ہم نے ٹیسٹ کرکٹ کا احترام کیا ہے اور صف اول کی گیم کے طور پر اسے دیکھتے ہیں لیکن دورہ نیوزی لینڈ اور سائوتھ افریقا ٹی 20 لیگ میں تصادم ہورہا تھا،اس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024،روہت شرما اور کوہلی نے فیصلہ سنادیا ،سلیکٹرز کی دوڑیں
پریس ریلیز کے مطابق بورڈ آف کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے ٹیسٹ اسکواڈ کی تشکیل کے بارے میں خدشات کو نوٹ کیا ہے جو اس ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا۔
ہم شائقین کو یقین دلاتے ہیں کہ کرکٹ جنوبی افریقا ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے انتہائی احترام رکھتا ہے۔اس دورے کی تاریخیں اس وقت طے کی گئیں جب 2023-2027 کے لیے فیوچر ٹورز پروگرام دی گئی۔ اس مرحلے پر جنوبی افریقا ٹی لیگ 20 کے لیے ونڈو کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔ ایک بار جب یہ ظاہر ہو گیا کہ تصادم ہو گا، ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ مشاورت سے مناسب ٹائم لائن تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔افسوس کے ساتھ بتانا پڑرہا ہے کہ عالمی کرکٹ کیلنڈر کی طرف سے عائد کردہ رکاوٹوں نے اس کو ناممکن بنا دیا، کیونکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حصے کے طور پر یہ میچز اپریل 2025 سے پہلے کھیلے جانے چاہئیں۔
ڈیوڈ وارنر کے ساتھ آخری ٹیسٹ سے قبل واردات،بیگ چوری،اوپنر ایک چیز کی گمشدگی پر پریشان
کرکٹ جنوبی افریقا نے اپنی ملکی ٹی 20 لیگ کے چکر میں سینیئرزکو کھلی چھوٹ دی ہے اور ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان سمیت 7 نئے پلیئرز ڈال دیئے ہیں۔
جنوبی افریقہ ٹیسٹ اسکواڈ میں 7 نئے کھلاڑی ،کپتان تبدیل ،تماشہ کیوں کیا