| | | | | | | | | | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ 2023،بنگلہ دیش اس بار کن 3 ٹیموں کو ہرانے والا،دلچسپ جائزہ

 

ورلڈکپ کہانی سلور جوبلی ایڈیشن 2023 عمران عثمانی کی کتاب کا مسلسل 7 واں ایڈیشن ہے۔اس سے 27 ویں وسط پیش خدمت ہے۔کتاب کی پرنٹنگ عین آخری لمحات میں ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ کہانی،بھارت پھرمیزبان،ریورس گیئریا نئی باری،تفصیلی جائزہ

کرکٹ کا 13 واں عالمی کپ5 اکتوبر 2023  سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے، جس میں 10 ٹیمیں میزبان بھارت، پاکستان، انگلینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقا، نیدرلینڈز اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ میگا ایونٹ کے ایک روزہ مقابلوں میں 48 میچ کھیلے جائیں گے۔ بھارت کے 10 شہروں کے 10 مقامات ان کی میزبانی کریں گے۔  کرکٹ کا یہ 13 واں عالمی کپ کون جیتے گا؟ ورلڈ کپ کی اس کہانی میں کس کی باری ہوگی۔ کھیلنے والی ہر ٹیم اسی یقین کے ساتھ میدان میں اترے گی کہ آ گئی اپنی باری۔ ملین ڈالر کا سوال یہ ہے کہ واقعی آ گئی اپنی باری؟ اس سوال کے جواب کے لئے ہمیں جہاں  19 نومبر کاکا انتظار کرنا ہو گا، وہاں اس سے قبل ہم کوشش کر کے حتمی نہ سہی کسی قریب ترین نتیجہ تک پہنچ سکتے ہیں۔

بنگلہ دیش کے امکانات

ورلڈکپ کہانی،کیویز مقدر کے ستاروں کا گردش نامہ،مسلسل 2 فائلنز،نیوزی لینڈ اب کی بار باری لے جائے گا

کرکٹ ورلڈکپ 2023،بنگلہ دیش اس بار کن 3 ٹیموں کو ہرانے والا،دلچسپ جائزہ۔کرکٹ ورلڈکپ 2023 مضمون یہ ہے کہ ورلڈ کپ 1999 میں قدم رکھنے والی بنگلہ دیشی ٹیم نے بھی میگا ایونٹس میں متعدد مرتبہ چونکا دینے والی کارکردگی پیش کی ہے۔ بڑے اپ سیٹ کرنے کے باوجود اسے وہ اعزاز حاصل نہ ہوا جو ایسوسی ایٹ ٹیم کینیا نے 2003 میں ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیل کر اپنے نام کیا تھا۔ 6 ورلڈ کپ کا بڑا تجربہ رکھنے والی ٹیم کا سفر کوارٹر فائنل، سپر 8یا یوں کہہ دیں کہ فائنل 8 ٹیموں سے آگے نہیں جا سکا۔ اپنے اولین ایونٹ میں اس نے پاکستان کے خلاف ناقابل یقین کامیابی حاصل کر کے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی تھی، اتفاق سے یہ ایونٹ 1999 میں انگلینڈ میں  تھا۔ نارتھمپٹن میں گرین شرٹس ٹائیگرز کے خلاف 223 رنز کے جواب میں 161 پر ڈھیر ہو گئے، اس میچ کے نتیجہ پر بعد میں بہت سوالات اٹھے تھے ظاہر ہے کہ یہ بنگلہ دیش کی کامیابی کو مشکوک کرنے والی بات تھی جس کے نتیجہ میں اس نے 8 سال بعد 2007 کے ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر پہلے ہی مرحلے سے باہر کر کے دنیائے کرکٹ پر بجلی گراتے ہوئے اپنی 8 سالہ پرانی کامیابی کا جواز فراہم کردیا ۔ 2011 ورلڈ کپ میں اس کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی بھی بہت بڑی پرفارمنس تھی جس کا درست معنوں میں انداز انگلش ٹیم کو  ورلڈ کپ 2015 میں ہوا جب بنگلہ دیش نے گروپ اے کے اہم میچ میں اسے ہرا کر نہ صرف سابقہ کامیابی کی یاد تازہ کی بلکہ ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا، انگلش ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی۔ ویسے مجموعی طور پراس کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں ہے۔6ورلڈ کپ کے 40  میچز میں اس نے 14جیتے اور 25 ہارے ہیں۔ سیمی فائنل اور فائنل سے ہمیشہ دور ہے ۔

ورلڈکپ2023،پھر 12 برس بعد بھارت،سیمی فائنل کنفرم مگر کیسے،دلچسپ کہانی

ورلڈ کپ تاریخ میں بنگلہ دیش کی پرفارمنس

میچز 40، نویں پوزیشن
14، فتوحات،14ساتویں پوزیشن
ناکامیاں،25،پوزیشن 8ویں
کوئی سیمی فائنل یا فائنل نہیں۔

ورلڈکپ 2023،سب سے زیادہ بار کا ورلڈچیمپئن آسٹریلیا اب کی بار کہاں ہوگا،تفصیلی جائزہ

ورلڈ کپ 2015 میں کوارٹر فائنل کھیلنے کے بعد اس ٹیم میں بلا کا اعتماد آیا۔ اس سال اس نے پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقا کے خلاف اوپر تلے ون ڈے سیریز جیت کر اپنی رینکنگ میں ایسی چھلانگ لگائی کہ 2017 تک وہ اگلے ورلڈ کپ میں براہِ راست کوالیفائی کرنے کی یقینی پوزیشن میں آگیا ، جبکہ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور کسی حد تک سری لنکا مشکل میں رہے، بعد ازاں 2 مرتبہ کے چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنا پڑا۔

ورلڈکپ کہانی،اب کس کی باری،انگلینڈکیلئے دفاع کیسے ناممکن،کہاں کھڑا ہے،مفصل جائزہ

اہم بات یہ ہے کہ اس کا فائدہ اس نے آخری ورلڈکپ میں نہ اٹھایا۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ ٹیم اس ورلڈ کپ میں بھی سابقہ تاریخ دہراتے ہوئے بڑے اپ سیٹ کر سکتی ہے۔ شکیب الحسن سمیت اہم کرکٹرز کی فٹنس پرابلمز کی وجہ سے 2018 میں اس کی کارکردگی بری طرح متاثر رہی ہے۔ گذشتہ 4 سال میں بنگلہ دیش نے  53میچوں میں سے 29 جیتے اور 21 ہارے ہیں۔ سومیا سرکار، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، مشرفی مرتضیٰ اور مستفیض الرحمن کے ساتھ محمد متھن اور لٹن داس وغیرہ کا کمبی نیشن اس ایونٹ میں تاریخ رقم کر سکتا ہے۔بھارتی وکٹیں ہیں۔بنگلہ دیش سے کچھ اچھا ممکن ہے۔

ورلڈکپ 2023 ،سری لنکا کیلئے کیا چانسز،ممکنہ رسائی کہاں تک ،مکمل جائزہ

بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ورلڈکپ تاریخ میں 2 میچز کھیلے،جیتے۔آسٹریلیا سے تمام 3 میچزہارے۔انگلینڈ سے ریکارڈ دلچسپ ہے۔4 میں مقابلہ 2-2 سے برابر ہے۔بھارت سے 4 میں سے 1 میچ جیتا۔3 ہارے ہیں۔نیوزی لینڈ سے تمام 5 میچز ہارے ہیں۔پاکستان سے بھی 2 میچز میں سے مقابلہ 1-1 سے برابر ہے۔جنوبی افریقا سے بھی مقابلہ 2-2 سے برا ہے۔سری لنکا سے تمام 3 میچز ہارے ہیں۔نیدرلینڈز سے اکلوتا میچ جیتا ہے۔یوں اس ورلڈکپ میں انگلینڈ،پاکستان اور جنوبی افریقا کو وہ چیلنج دیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *