کراچی کنگز نے اگلے میچ تک چار کھلاڑیوں کو چند دن کے لئے رخصت دے دی۔
کراچی کنگز نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زیمپا کو ریلیز کردیا. دو ملکی حسن علی اور اعظم خان کو بھی آج ریلیز کردیا. ڈیوڈ وارنر کو 9 اپریل تک رخصت دے دی گئی۔
ڈیوڈ وارنر اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے. ایڈم زیمپا بھی چند روز گھومنے پھرنے کے لیے واپس جائیں گے اور 7 اپریل کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کرینگے جبکہ حسن علی کے گھر فنکشن کی وجہ سے وہ 7 اپریل اور اعظم خان 5 اپریل کو اسکواڈ جوائن کرینگے۔
