سڈنی،کرک اگین رپورٹ
ون ڈے کپ کو سابق کرکٹر کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ،آن لائن ووٹنگ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا نے اپنا ہوم ڈومیسٹک ون ڈے کپ سابق کرکٹر کے نام سے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے اپنی عوام سے رائے مانگی ہے کہ کس کے نام رکھاجائے،اس کیلئے سابق آنجہانی کرکٹرز ڈین جونز،اینڈریو سائمنڈز وغیرہ کا نام دیا گیا ہے۔فیصلہ اکثریتی رائے،مضامین کی روشنی میں ہوگا۔
اس کیلئے ڈین جونز کا نام سر فہرست ہے،جنہوں نے آسٹریلیا کیلئے52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے میچز کھیلے۔وکٹورین کرکٹر 2020 میں ممبئی میں فالج اٹیک کے سبب دنیا سے کوچ کرگئے تھے۔وہ 1987 کے ورلڈ کپ اور 1989 کی فاتح ایشز ٹیم کے رکن تھے۔کینبراسے تعلق رکھنے والے 54 سالہ مائیکلبیون کو بڑے پیمانے پر آسٹریلیا کے سب سے بڑے ون ڈے بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے، شین وارن، اینڈریو سائمنڈز اور اسٹیو وا بھی آن لائن مقبول انتخاب ہیں۔سائمنڈز مئی 2022 میں کوئزلینڈ میں ٹریف حادثے میں چل بسے،اس کے چند ماہ بعد شین وارن ہارٹ اٹیک کے سبب تھائی لینڈ میں مردہ ہوگئے تھے۔
خیال ہے کہ ڈین جونز کپ کے نام سے آسٹریلیا کا ون ڈے کپ موسوم ہوگا۔