فیصلہ کن معرکہ،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان جنوبی افریقاویمنز میچ کا ٹاس
| | | | |

فیصلہ کن معرکہ،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان جنوبی افریقاویمنز میچ کا ٹاس

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ:فیصلہ کن معرکہ،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان جنوبی افریقاویمنز میچ کا ٹاس۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے وآخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔

جنوبی افریقا ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا ہے۔یوں پاکستان ویمنز ٹیم گزشتہ میچ کی طرح پہلے بیٹنگ کرے گی۔

پاکستانی ویمنز بھپر گئیں،جنوبی افریقا ویمنز کو ہراکر سیریز برابر کردی

سیریز 1-1 سے برابر ہے اور یہ میچ فیصلہ کن جنگ بن گیا ہے۔آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل اس سیریز کی فاتح ٹیم کی اہمیت بڑھ جائے گی۔میگا ایونٹ 3 اکتوبر سے عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

کپتان فاطمہ ثنا جو گزشتہ میچ میں ان فٹ ہوگئی تھیں۔وہ اب ٹھیک ہیں اور اس میچ میں کپتانی کریں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *