فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ میں شکست،بابر اعظم کے 2 بڑے فیصلے،ہوش ربا رپورٹ تحریر،مشاورت تیز،بریکنگ نیوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں غیر متوقع شکست اور کچھ کھلاڑیوں کے عدم تعاون کے بعد کپتان بابر اعظم نے نہ صرف کپتانی چھوڑنے بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وہ کچھ عرصہ آرام کریں گے اور کسی بی لیگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ویسے بھی پاکستان کی اگلی انٹرنیشنل اسائنمنٹ طویل فارمیٹ کی ہے،جس میں ابھی کافی وقت باقی ہے۔وہ قریبی ساتھیوں کے ہمراہ امریکا میں کچھ دن مشاورت کریں گے۔
فلوریڈا سے ذمہ دار ذرائع نے کرک اگین کو تصدیق کی ہے کہ ہیڈ کوچ گیری گرسٹن کے پاکستانی ٹیم میں گروپ بندی اور لڑائی کے انکشاف کے بعد بابر اعظم نے بھی کھل کر سامنے آنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ٹیم کے خلائی منیجر یا جو بھی کہہ لیں وہاب ریاض سمیت اہم لوگوں کے خلاف تحریری رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گیری کرسٹن کا آدھا سچ،پاکستان ٹیم کی تباہی کا پورا سچ جانیئے،ذرا نہیں مکمل سوچیئے
بابر اعظم امریکا اور بھارت کے خلاف کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور کردار پر شک و شبہ کررہے ہیں اور اس کےلئے اہم معلومات بھی جمع کرلی ہیں۔
کاکول ٹریننگ کے بعد سے جب شاہین آفریدی کو کپتانی سے برطرف کیا گیا۔ٹیم کے حالات خراب تھے۔اس کے بعد پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز ڈرا کھیلی۔آئرلینڈ میں ایک میچ ہارے اور انگلینڈ میں 2 میچز کی شکست ہوئی اور پھرٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں امریکا کے خلاف حارث رئوف کے آخری اوور میں بننے والے 15 رنز اور سپر اوور میں محمد عامر کی ایکسٹرا وائیڈز پر بابر اعظم نے کچھ مستند رپورٹیں جمع کی ہیں جو ہوش ربا ہیں لیکن فی الوقت اسے پی سی بی تک رکھنے کا فیصلہ ہے۔
پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ کی 17 سالہ تاریخ کے 9 ویں ایڈیشن میں پہلی بار پہلے مرحلہ سے باہر ہوا ہے۔اسے سب سے زیادہ 6 سیمی فائنل اور انگلینڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ 3 فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا۔اس بار سب کچھ الٹ ہوا ہے۔