| | | | | |

امریکا سے شکست،ہیڈ کوچ پلیئرزکے نام بھول گئے،بابر اعظم 2 پلیئرز سے لڑ پڑے

ڈلاس،کرک اگین رپورٹ

امریکا سے شکست،ہیڈ کوچ پلیئرزکے نام بھول گئے،بابر اعظم 2 پلیئرز سے لڑ پڑے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم کی شکل رونے والی ہوگئی۔امریکا سے اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن چکراگئے۔عامر کے آخری اوورز میں کراوئی گئی وائیڈ بالز پر سٹپٹا گئے۔پاکستان نے 7 فاصل رنز دیئے۔6 کی بجائے 9 بالز کا اوور کروایا۔

سوال یہ ہے کہ پہلی 3 بالز پر 7 رنز تھے،چوتھی بال بھی جیسے تیسے گزر گئی،پگر عامر کو یہ سب کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔کرکٹ پنڈت چیخ اٹھے ہیں اور پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سوالات کئے جارہے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،کاکول ٹریننگ کا نکتہ عروج حاصل،پاکستان امریکا کے سامنے سرنگوں،سپر 8 مشکل ہوگیا

ڈریسنگ روم میں ہیڈ کوچ بوکھلاہٹ میں کئی پلیئرز کے نام بھی بھول گئے۔انہیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ کس  سے کیسے بات کرنی ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم حارث رئوف اور محمد عامر سے نہایت ہی ناخوش دکھائی دیئے ہیں اور انہوں نے سخت الفاظ میں باز پرس کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *