دبئی،کرک اگین رپورٹ۔رن آئوٹ کے باوجود امپائر نے واپس بلالیا،بھارتی امپائر سے الجھ پڑیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ناقابل یقین واقعہ،رن آئوٹ قرار دیئے جانے کے بعدبیٹر کی واپسی،بھارتی کپتان امپائر سے الجھ گئیں۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ کے ایک متنازعہ واقعے میں نیوزی لینڈ کی خواتین کی آل راؤنڈر امیلیا کیر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے کے دوران رن آؤٹ ہونے کے بعد واپس بلا لیا گیا۔ اامپائرز نے کیر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا، جس سے بھارتی کرکٹرز اور شائقین حیران تھے۔واقعہ نیوزی لینڈ کی خواتین کی اننگز کے 14ویں اوور کے دوران پیش آیا جب کپتان سوفی ڈیوائن کے ساتھ اننگ کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ جیسے ہی دیپتی شرما نے گیند کی۔ کیر نے اسے سنگل کے لیے لانگ آف پر پش کیا۔ہرمن پریت کور کو تھرو پھینکنے میں تھوڑی دیر ہوئی تو کیوی بلے باز دوسرے رن کے لیے بھاگیں لیکن بھارتی کپتان نے عین وقت پر گیند کو اسٹرائیکر کے اینڈ کی طرف پھینک دیا، کیر کے میدان میں آنے سے پہلے ریچا گھوش نے بیلز اڑادیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ،ویسٹ انڈیز ویمنز کو بدترین شکست،پروٹیزکامیاب
بلے باز نے فوری طور پر ڈگ آؤٹ میں واپسی کا راستہ اختیار کیا لیکن میدان میں موجود امپائرز نے اسے واپس بلا لیا۔اس پر بھارتی ہرمن پریت امپائر سے لڑتی اور بحث کرتی پائی گئیں۔
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ گروپ اے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیل کر 4 وکٹ پر 160 رنزبنائے ہیں،بھارت کو جیت کیلئے 161 رنزکا ہدف دیاہے۔