| | |

چھوٹے ہدف کے باوجود تعاقب والی ٹیم کو پھر شکست،بابر اعظم کا مختصر شو

فیصل آباد 15 ستمبر۔پی سی بی میڈیا ریلیز۔کرک اگین رپورٹ

چھوٹے ہدف کے باوجود تعاقب والی ٹیم کو پھر شکست،بابر اعظم کا مختصر شو۔پہلے بیٹنگ اور میچ جیتو والی روایت میں ڈرامائی پختگی آئی ہے۔بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کے چوتھے میچ میں یو ایم ٹی مارخورز نے الائیڈ بینک اسٹالیئنز کو 126 رنز سے ہرادیا۔اس میچ کی خاص بات سلمان علی آغا کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی ( 51 رنز اور 3 وکٹیں ) اور لیگ اسپنر زاہد محمود کی شاندار بولنگ ( 5 وکٹیں ) تھی۔زاہد محمود کو اس کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔مارخورز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مارخورز کی ٹیم 45 اوورز میں 231 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اسٹالیئنز جواب میں 23.4 اوورز میں صرف 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مارخورز کے تین بیٹرز فخرزمان۔ محمد فیضان اور کامران غلام آؤٹ ہوئے تو مجموعی اسکور صرف 38 رنز تھا۔ کپتان رضوان اور سلمان علی آغا نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 56 رنز کا اضافہ کیا لیکن مہران ممتاز رضوان کی اہم وکٹ 33 کے انفرادی اسکور پر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔سلمان علی آغا نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔افتخار احمد نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 60 رنز اسکور کیے۔ عبدالصمد نے 37 رنز اسکور کیے جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا تاہم جہانداد خان اور مہران ممتاز کی عمدہ بولنگ کے سبب مارخورز کی اننگز 231 رنز سے آگے نہ جاسکی۔مارخورز کی آخری 6 وکٹیں اسکور میں صرف 72 رنز کا اضافہ کرسکیں۔جہانداد خان نے 49 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے لسٹ اے ون ڈے کی بہترین انفرادی بولنگ ہے۔مہران ممتاز نے56 رنز کے عوض3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اسٹالیئنز کی اننگز میں نسیم شاہ نے دونوں اوپنرز یاسر خان اور شان مسعود کی وکٹیں حاصل کیں لیکن اس کی مشکلات اسوقت بڑھ گئیں جب طیب طاہر اور بابراعظم دونوں79 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔بابراعظم جنہوں نے شاہنواز دھانی کے ایک اوور میں لگاتار پانچ چوکے مارکر شائقین کے جوش وخروش میں اضافہ کردیا تھا آٹھ چوکوں کی مدد سے45 رنزبناکر زاہد محمود کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ان کے آؤٹ ہوتے ہی صورتحال بدل گئی اور مارخورز نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی ۔اس کی وجہ لیگ اسپنر زاہد محمود کی شاندار بولنگ تھی جنہوں نے صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرکے اسٹالیئنز کو محض105 رنز پر آؤٹ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ٹورنامنٹ کا پانچواں میچ پیر کو نورپور لائنز اور لیک سٹی پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ ڈے میچ ہوگا جو صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *