دھرم شالہ،کرک اگین رپورٹ
دھرم شالہ ٹیسٹ،سیریز جیتنے کے باوجود بھارت شکست کا متحمل کیوں نہیں ہوسکتا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم 5 میچزکی سیریز کا آخری ٹیسٹ دھرم شالہ میں رکھنے پر پریشان ہے اور وہاں درجہ حرارت ایک سے 4 سینٹی گریڈ بھی ہوجاتا ہے۔پہاڑی علاقہ میں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ 3 سیمرزکھلائے گا۔
ادھر سیریز پر مہر لگ چکی ہے کہ بھارت 1-3 سے آگے ہے لیکن کام ابھی ہونا باقی ہے۔ بھارت کو عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہنے کے لیے دھرم شالہ ٹیسٹ جیتنا ہوگا۔ اگرچہ بھارت کے لیے حالات سازگار ہیں لیکن ایک انتہائی نتیجہ بھارت کے لیے مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔
یہی نہیں اس میچ کے ساتھ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا ہونے والا دوسرا ٹیسٹ بھی اثر رکھتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سٹینڈنگز میں دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔ ہندوستان کو ڈبلیو ٹی سی اسٹینڈنگ میں سرفہرست رہنے کے لیے ہر قیمت پر انگلینڈ کے خلاف شکست سے بچنا ہوگا۔
اگر ہندوستان ٹیسٹ ہار جاتا ہے تو کیا ہوگا؟ ڈرا کے باوجود ٹیم انڈیا کے پاس ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کا ابھی بھی موقع ہے۔ ایسے حالات میں، ہندوستان کو امید کرنی ہوگی کہ نیوزی لینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ کا نتیجہ ڈرا ہوگا۔ اس کے بعد ہندوستان پہلے جبکہ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہوجائے گا۔دھرم شالہ ٹیسٹ میں ڈرا بھی سازگار نہیں ہوگا۔ ایسے حالات میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا فاتح ٹیسٹ جیتنے سے سٹینڈنگ میں سرفہرست مقام لے گا،بھارت ک دوسرا نمبر رہے گا۔بھارت کی جیت ہی اسے نمبر ون رکھے گی،اس لئے میچ نہایت اہم ہے۔
بھارت بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ دھرم شالہ میں 7 مارچ سے ہوگا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ جمعہ سے شروع ہوگا۔