جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تاریخی کلین سوئپ فتح کے بعد بھارتی میڈیا میں چرچے۔اب جنوبی افریقا کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے بھی اس کی جیت کی پیشگوئی اور خواہش ظاہر کردی۔پاکستان اگر جنوبی افریقا کو دونوں ٹیسٹ ہرادے اور بھارت آسٹریلیا میں اپنی سیریز بچالے یا کم سے کم مارجن سے ہارے تو اس کی امیدیں زندہ رہیں گی۔
پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،اس میں سینئرز اور جونیئرزسب کا کردار ہے،ہم محنت کررہے ہیں۔دیکھنا پڑتا ہے کہ اللہ پاک کی ہم سے ڈیمانڈ کیا ہے اوراللہ چاہتا ہے کہ ہم ایمانداری سے ہارڈ ورک کریں۔محنت کریں اور نتائج اللہ پر چھوڑدیں۔