لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ایک بار پھر کرکٹ رجیم چینج آپریشن کو ہدف تنقید بنایا ہے اور کہا ہے کہ یہ ٹھگس کا ٹولہ زیادہ دیر کے لئے نہیں ہے۔آدھی رات کو مسلط۔ ہونے والے کرکٹ ٹولہ کو کچھ وقت ہی شاید ملے۔میں ان کو گھاس تک نہیں ڈالتا۔انکو منہ بھی نہیں لگانا چاہتا۔
اپنے یو ٹیوب چینل پر انہوں نے کچھ دستاویزات بھی لہرائیں اور بتایا کہ ان کے دور میں کرکٹ بہتری پر کام چل رہا تھا ۔
فینز کے متعدد سوالات لئے اور کہا کہ ٹیم ہارتی بھی ہے اور جیتتی بھی ہے لیکن انتظامی تبدیلیوں کا کوئی طریقہ ہوتا ہے۔میں پرسنل نہیں ہوا،ایسا ہوتا تو محمد یوسف کو ٹیم کے ساتھ کیوں لگاتا۔
رمیز راجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وقت کی بات ہوتی ہے۔پاکستان کرکٹ کی عزت ایسے کمزور فیصلوں پر نہیں ہے۔کمنٹری میرا پرفیشنل ہے اور میں اس پر اترا سکتا ہوں لیکن چیئرمین شپ میری ضرورت نہیں،توہین آمیز بات برداشت نہیں۔میڈیا کا کچھ حصہ ایجنڈے پر چلتا ہے۔