شارجہ،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کپتان شاداب خان افغانستان کے خلاف شکست کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں مائیک سمیت واپس چل دیئے۔انہیں روکنا پڑا۔ایک صحافی کو غصہ نہ کرنے اور رمضان کے ساتھ شیطان کے قید ہونے والی نضیحت کی۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی کسی بھی قسم کی کرکٹ کی پہلی شکست کے بعد وہ خوشگوار موڈ میں تھے۔جمعہ کو افغانستان نے پاکستان کو پہلے92 رنزتک قید کیا اور پھر اسکور 4 وکٹ پر پورا کرکے پہلی انٹرنیشنل جیت اپنے نام کی۔
پچ مختلف تھی لیکن پروفیشنل کرکٹ میں پچ کا جواز نہیں ہوتا۔یہ سیریز اس مقصد کیلئے ہی تھی کہ نوجوانوں کو موقع دیاجائے۔ڈیبیو کرنے والے تھوڑے نروس تھے۔ٹیم پوری غلط کھیلی ہارگئے۔کسی کے انفرادی کھیل کو بنیاد بناکر نہیں کہاجاسکتا کہ اس کی وجہ سے ہارے۔ٹیم کی وجہ سے جیتیں گے،اس کی وجہ سے ہی ہارے۔احسان اللہ کا ڈیبیو اچھا رہا۔
کرک اگین تجزیہ 100 فیصد سچ،پاکستان افغانستان سے ہارگیا،تاریخی ناکامی
ایک سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان نے کہا ہے کہ نئی ٹیم کی وجہ سے نہیں ہارے،بس ہارگئے۔صبر کرنا چاہئے۔پلیئرکوبنانے میں ملک اور میڈیا کا کردار ہوتا ہے،اس کو بیک کیا جائے۔شاداب خان نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ ینگسٹرز کو بیک کرتا ہوں۔ہمیں ایسے پلیئرز کو بیک کرنا چاہئے۔ناکامیاں تو آئیں گی لیکن ٹیلنٹ نکھر کرآئے گا۔
افغانستان کے خلاف شکست کے بعد کہا ہے کہ ٹاس کے وقت کوئی اندازا نہیں تھا کہ پچ کیسی ہوگی۔کوئی علم نہ تھا کہ پچ کیا رویہ دکھائے گی،اس لئے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی کہ ینگسٹرز بغیر کسی دبائو کے بیٹنگ کریں۔ہم اچھا نہیں کھیلے۔اس میں سینئر،جونیئرز والی بات نہیں۔تجربہ بھی اہم ہوتا ہے لیکن ہم برا کھیلے۔ہارگئے۔ہماری بائولنگ اور فیلڈنگ یونٹس نے کوشش اچھی کی لیکن مجھے یقین ہے کہ اہم اگلے میچز میں اچھا کھیلیں گے۔
کرک اگین پیش گوئی سچ،پاکستان افغانستان کے خلاف قلیل تر اسکور پر ڈھیر
شاداب خان نےپریس کانفرنس کےاختتام پر ایک صحافی سے کہا کہ بھائی آپ تو بڑے غصہ میں تھے۔ہنستے ہوئے چلتے رہے۔درمیان میں انہیں منتظمین میں اسے ایک ممبر نے روکا اور کہا کہ مائیک تو اتاردیں،شاداب مائیک سمیت جارہے تھے،انہیں روکا گیا۔مائیک اتارا گیا۔بعد میں انہوں نے کہا کہ غصہ نہیں کرنا۔رمضان کا ماہ ہے،شیطان قید ہوتا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 میچزکی سیریز کا دوسرا میچ اتوار کوکھیلا جائے گا۔