لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 9 میں آج ڈبل ہیڈر،کہیں ہیٹ ٹرک ہوگی تو کہیں پہلی جیت،جائزہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پشاور زلمی کیلئے بھی سخت شیڈول کا وقت آن پہنچا۔آج لاہور میں میچ ہے تو کل اسے ملتان میں کھیلنا ہوگا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں آج 2 پی ایس ایل لائیو میچز ہونگے۔پہلا میچ دن 2 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا ہوگا۔دونوں پوائنٹس ٹیبل کی آخری ٹیمیں ہیں۔دونوں اپنا پہلا میچ ہاری ہیں۔ان میں سے ایک آج فتح کا ذائقہ چکھ لے گی۔
پی ایس ایل ہسٹری میں کراچی کنگز کا سب سے بد تر ریکارڈ پشاور زلمی کے خلاف ہے۔19 میچز میں سے صرف 5 جیتے ہیں اور 14 ہارے ہیں۔26 فیصد فتح شرح باقی ٹیموں کے مقابلہ میں کم ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا 7 واں اور آج کا دوسرا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ناقابل شکست ملتان سلطانزکو ہوم میدان میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرزکا چیلنج درپیش ہوگا۔یہاں سے ٹیموں کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگا۔دونوں کا یہ تیسرا میچ ہوگا۔ملتان سلطانز فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرنا چاہے گی اور لاہور قلندرز ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک سے بچنے کیلئے ہاتھ پائوں مارے گی۔گزشتہ سال لاہور نے ملتان کو ملتان میں سخت مقابلہ کے بعد 1 رن سے ہرادیا تھا۔
آسان الفاط میں آج ایک میچ میں پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ ٹیسٹ کپتان آمنے سامنے ہونگے۔بابر اعظم اور شان مسعود میں میچ پڑے گا۔دوسرے میچ میں موجودہ محدود اوورز کے کپتان اور نائب کپتان شاہین اور رضوان آمنے سامنے ہونگے۔
پہلا میچ دوپہر 2 بجے لاہور اور دوسرا میچ شام 6 بجے ملتان میں شروع ہوگا۔
ملتان سلطانز نے اب تک کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرایا ہےاور لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ سے ہارے ہیں۔
لاہور میں آج ٹاس کا سکہ بابر اعظمجیت سکتے ہیں اور ملتان میں یہ اعزاز ایک بار پھررضوان کے ہاتھ آسکتا ہے۔لاہور میں آج ایک اور پچ ہوگی،ملتان میں بھی نئی پچ پر میچ ہوگا۔سلطانز اور زلمی جیت کیلئے فیورٹ ہیں۔