گریٹر نوئیڈا،کرک اگین رپورٹ
ٹیسٹ بنا کھیلے ہی ڈرا،گریٹر نوئیڈا پر بڑی پابندی کا خطرہ،ریفری رپورٹ کا انتظار،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اب بات صرف اس پر ختم نہیں ہوگی کہ بھارت میں افغناستان اور نیوزی لینڈ کا واحد ٹیسٹ میچ بنا کسی بال کے ختم کردیا گیا۔1998 کے بعد پہلی بار اور ٹیسٹ کرکٹ کی 151 سالہ تاریخ میں صرف 7 ویں بار۔
گریٹر نوئیڈا میں میچ کے آخری روز کی صبح ایک بار پھر امپائرز نے میدان دیکھتے ہی میچ ختم کردیا۔پہلے 3 روز تو دن بھر دھوپ بھی رہی لیکن ناقص انتظامات اور خراب آئوٹ فیلڈ نے تماشہ لگادیا،سوال کھڑا ہوا کہ یہ میدان کسی بھی ملک کے ٹیسٹ میچ کیلئے مناسب تھا۔افغانستان کیلئے نئی دہلی سے 2 گھنٹے کی مسافت پر واقع یہ میدان ہوم وینیو بنا ہوا تھا لیکن افغناستان 2020 کے بعد پہلی بار یہاں کھیل رہا تھا اور نہیں کھیل سکا۔
میچ ریفری جواگل سری ناتھ کی رپورٹ مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ ہر بین الاقوامی میچ کے بعد آئی سی سی میچ ریفری پچ اور آؤٹ فیلڈ رپورٹ دیتا ہے۔ ایسے معاملات میں جہاں کسی مقام کی پچ یا آؤٹ فیلڈ کو غیر معیاری سمجھا جاتا ہے،اسےغیر تسلی بخشیا ‘نا مناسب کہا جاتا ہے۔پابندیاں لگ سکتی ہیں۔صرف موسم ہی ایسا نہیں تھا جس نے سازش کی تھی۔ ناقص انفراسٹرکچر، بدانتظامی اور خراب وقت کا امتزاج اس کو انجام دینے کے لیے اکٹھا ہوا۔ اور اس کے نتیجے میں اب وجے سنگھ پاتھک اسپورٹس کمپلیکس خطرے میں ہے۔