کاکول،کرک اگین رپورٹ
قہوہ اور ٹریننگ کے ختم ہونے کا شدت سے انتظار،کاکول میں کھلاڑی خوش نہیں۔پاکستانی کھلاڑیوں کی کاکول ٹریننگ میں مختلف تصاویر اورویڈیوز آرہی ہیں لیکن ان میں اب وہ تسلسل اور جوش وخروش نہیں رہا ہے کہ جس سے لگے کچھ بڑا ہورہا ہے۔صائم ایوب کی ہارڈ ٹریننگ کی ویڈیو وائرل ہے لیکن جس انداز میں وہ سامنے آئے ہیں،اس کی مثال مشکل ہے،ان کی بیک پر وزن اور دوڑ کے ساتھ مختلف ایکسرسائز انہیں کسی بھی وقت مس فٹ کرسکتی ہیں۔
پاکستان پہلے عزیز تھا نہ اب،کہانی بنانی کوئی ان سے جانے
کچھ کھلاڑیوں کے قہوہ پینے کی ویڈیوز ہیں۔کچھ پلیئرز موسم سے خوش ہیں لیکن تمام پلیئرز ماحول اور سختی سے ناخوش ہیں اور ساتھ میں اپنے آپ کو آزاد محسوس نہیں کرتے۔گن گن کر 7 اپریل کا انتظار ہے کہ یہاں سے جلدی نکلیں۔