| | |

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں آج ہنگامی ٹریننگ شیڈول

لندن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں آج ہنگامی ٹریننگ شیڈول۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد دورہ انگلینڈ میں پاکستان کی مصروفیات میں تبدیلی کردی گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی ہنگامی پریکٹس آج ہی شیڈول کی گئی ہے۔ٹیم کارڈف سے لندن آج ہی پہنچے گی اور آج ہی ایکشن میں ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے کارڈف سے لندن روانہ ہوگی۔ٹیم آج دوپہر دو بجے سے چار بجے تک اوول گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کرے گی۔پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 سے رات 8 تک ٹریننگ ہوگی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل اوول میں کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *