ملتان۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان اور انگلینڈ ٹیموں کی ملتان میں مصروفیات،ٹریننگ کا شیڈول،روٹس اور دیگر معلومات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے اہم تفصیلات جاری کی ہیں۔ویننیوز پر آمد،ٹریننگ،پریس کانفرنس سمیت مزید معلومات بھی ہیں۔اس سے ملتان شہر میں بسنے والے افراد کو سکیورٹی پلان اور روٹ لگنے کے اوقات کا بھی اندازا ہوجائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے متبادل روٹ بھی سامنے ہونگے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم یکم اکتوبر کو ملتان میں ہوگی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئے ابتدائی تیاری کرے گی۔قومی ٹیم کا 2 اکتوبر سے تربیتی سیشن ہوگا۔انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی صبح پاکستان پہنچے گی۔اہم بات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2 اکتوبر کو جن 3 شہروں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے،ان میں ملتان بھی شامل ہے۔
پاکستانی کپتان کی پریس کانفرنس،ملتان سے نہیں بلکہ کراچی سے
پاکستان کے کپتان شان مسعود نیشنل بینک اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس روم میں آج 30 ستمبر دوپہر اپنی پری سیریز میڈیا کانفرنس کریں گے۔ محدود جگہ کی وجہ سے صرف پی سی بی کے تسلیم شدہ رپورٹرز اور فوٹوگرافرز کو مدعو کیا کیا گیا۔
دو اکتوبر۔ پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر12 بجے سے ٹریننگ کرے گی۔ اس کے بعد ایک کھلاڑی یا سپورٹ اسٹاف کے ممبرمیڈیا انٹرویوز کے لیے دستیاب ہوگا۔
تین اکتوبر۔ پاکستان کی کی کرکٹ ٹیم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے سے ٹریننگ کرے گی۔ ٹریننگ کے بعد ایک کھلاڑی یا سپورٹ اسٹاف کا ممبر پریس کانفرنس کرے گا۔
انگلینڈ سیریز کے آغاز سے ذرا قبل سلیکٹرز میں پھوٹ،محمد یوسف مستعفی،وجہ جانیئے
چاراکتوبر۔ انگلینڈ اور پاکستان کی کی کرکٹ ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 10 سے ٹریننگ کریں گی۔ اس کے بعد، انگلینڈ کے کسی کھلاڑی یا سپورٹ اسٹاف کے رکن کی میڈیا کانفرنس کی توقع ہے۔
پانچ اکتوبر۔ انگلینڈ اور پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے سے تربیتی سیشنز کا انعقاد کریں گی۔ اس کے بعد انگلینڈ کے کسی کھلاڑی یا معاون عملے کے رکن کی میڈیا کانفرنس کی توقع ہے۔
چھ اکتوبر ۔انگلینڈ اور پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے سے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کریں گی۔ اس کے بعد، انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور پاکستان کے شان مسعود ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گے، جس کے بعد ان کی پری سیریز میڈیا کانفرنسزہونگی۔
سات اکتوبر ۔ ٹاس صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا، میچ 10 بجے صبح شروع ہوگا۔
میچوں کا شیڈول
سات سے 11 اکتوبر – پہلا ٹیسٹ، ملتان
پندرہ سے 19 اکتوبر – دوسرا ٹیسٹ، ملتان
چوبیس سے 28 اکتوبر – تیسرا ٹیسٹ، راولپنڈی