ٹرینڈاڈ،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کے بھی پاکستانی شوق،گزشتہ میچ کی ریکارڈ سکورر ٹیم فیصلہ کن میچ میں صرف 132 پر ڈھیر۔وہی گرائونڈ۔وہی مقام۔ایک میچ قبل انگلینڈ نے یہاں ٹی20 انٹرنیشنل میں اپنا ہی نہیں،تمام بڑے ممالک کی جانب سے سب سے بڑا ٹوٹل 267 رنزکا سیٹ کرکے کامیابی سمیٹی اور 5 میچزکی سیریز برابر کی لیکن اب 5 ویں اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل میں یکدم اس پر پاکستانی اثرات کاغلبہ ہوگیا۔یہ ٹیم بھی اب شاید بے اعتباری کا مزا لینے نکلی ہے۔نتیجہ میں ویسٹ انڈیز نے جوابی ہدف 19 ویں اوور میں پورا کرکے سیریز 2-3 سے جیت لی ہے۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کاسب سے بڑا ٹوٹل،آسٹریلیا،بھارت سمیت سب بڑے ممالک پیچھے ہوگئے
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس ہارنے کے بعد اسے جب بیٹنگ ملی تو فل سالٹ کی گزشتہ سنچری سمیت سب سے توقع رکھی گئی۔پھر وہی بات نا کہ شوق چرایا،مزا آیا۔انگلش بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات میں رہی،24 کا آغاز تھا۔70 پر 4 اور 122 پر 6 آئوٹ۔کوئی کھڑا نہ ہوسکا۔ویسٹ انڈین بائولرز نے فل سالٹ کوجوس بٹلر کو 11،ول جیک کو 7 اور ہیری بروکس کو بھی 7 پر شکار کرنے میں مشکل نہ ہوئی۔22 بالز پر 38 رنزکرنے والے فل سالٹ بھی آئوٹ ہوگئے۔لیام لونگسٹن نے 28 رنزکیلئے 29 بالز،معین علی نے23 رنزکیلئے 21 گیندیں کھیل لیں۔
انگلش ٹیم 20 اوورز پورے نہ کھیل سکی اور 19.3 اوورزمیں 132 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔گوڈا کیش موشن نے 30 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں ویسٹ انڈیز نے10 بالز قبل 133 رنزبناکر میچ4 وکٹ اور سیریز 2-3 سے جیت لی۔نگلینڈ کی یہ مسلسل ناکامیاں ہیں۔