لاہور،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
انگلینڈ ٹیم مجرمانہ عمل کی مرتکب قرار،شدید تنقید۔انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف آخری 2 ٹی 20 میچزمیں انتہائی معمولی فرق سے شکست،دوسرے الفاظ میں جیتے ہوئے میچ میں بیٹنگ ناکامی پر فتح کی بجائے شکست لکھوانے کو بہت برا مانا گیا ہے۔
سابق کرکٹر مارک بچر نے تو اسے مجرمانہ فعل قرار دیا ہے۔انہوں نے کمنٹری کے دوران یہ الفاظ استعمال کئے اور کہا ہے کہ انگلش بیٹنگ لائن جرم کی مرتکب ہوئی ہے کیونکہ اس نے مجرمانہ فعل کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ 146 رنزکے تعاقب مین بیٹنگ لائن کی مکمل ناکامی آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی ہے۔اس سے ورلڈٹی 20 کیسے کھیلا جاسکے گا۔
مڈل آرڈر پر شاداب خان سوال گول کرگئے،معین علی کو سب علم،پاکستان کی تعریف
کراچی کے آخری ٹی 20 میچ میں انگلینڈ یقینی فتح کے قریب آکر3 رنز سے ہارگیا،۔وہاں اس کی برتری بھی ختم ہوئی اور سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔یہاں لاہور میں کم اسکور کے باوجود ٹیم صرف 6 رنز سے ہارگئی،یہاں اسے پہلی بار دورے میں خسارے میں جانا پڑا۔اب باقی 2 میچز جیتنا ضروری ہوگا۔