ابوظہبی،کرک اگین رپورٹ
Image Source by cricinfo
انگلینڈ بھارتی سیریز سے پیچھے ہٹ گیا،کھلاڑی ابو ظہبی پہنچ گئے۔کرکٹکی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کل جب کرک اگین نے یہ نیوز بریک کی تھی کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم دورہ بھارت ادھورا چھوڑ کر ابوظہبی جارہی ہے اور ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کوئی ٹیم 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز کے دوران 2 میچز کھیل کر اس ملک سے باہر نکل جائے۔آج ایسا ہوگیا ہے۔
کرک انفو نے نیوز بریک کی ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑی ابوظہبی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،12 فروری تک قیام ہوگا،کھلاڑی ٹریننگ وغیرہ نہیں کریں گے بلکہ یہ سب خاندانی ملاپ اور آرام کیلئے ہوگا۔
نئی روایت ،سیریز کے دوران انگلینڈ کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ ،کہاں جارہے
اس شیڈول میں 10 دن کا ایک عجیب و غریب وقفہ ٹیم کو پانچ میچوں کی ہندستانی سیریز سے پیچھے ہٹنے کی اجازت دیتا ہے۔ کھلاڑیوں کے اہل خانہ ابوظہبی میں ان سے ملاقات کریں گے، گھر کی کچھ راحتیں اور آخری دو ہفتوں کیلئے فریش ہونے کا موقع فراہم کریں گے۔
راج کوٹ ٹیسٹ 8 دن بعد ہونا ہے۔یوں دس روزہ وقفہ نے یہ سب کیا ہے۔سوال یہاں یہ ہے کہ خاندانی ملاپ وآرام کیلئے بھارت موزوں کیوں نہ سمجھا گیا۔