ٹرینڈاڈ،کرک اگین رپورٹ
Image by Associated Press/AFP
ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کاسب سے بڑا ٹوٹل،آسٹریلیا،بھارت سمیت سب بڑے ممالک پیچھے ہوگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ انگلینڈ نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بڑی ٹیموں کا سب سے بڑا ٹوٹل اسکور کردیا۔اپنی تاریخ کا بھی بڑا ہائی اسکور 267 رنز 3 وکٹ پر بناڈالا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف اس نے یہ سب منگل اور بدھ کی درمیانی شب کیا۔اننگ کی خاص بات فل سالٹ کی48 بالز پر سنچری سمیت 57 بالز پر 119 اسکور تھے۔لیام لونگسٹن نے 21 بالز پر 54 جب کہ بیس بالز پر ففٹی مکمل کی،انگلینڈ کیلئے تیز بیٹنگ کا ریکارڈ بنایا۔کپتان جوس بٹلر نے 29 بالز پر55 رنزبنائے۔
انگلینڈ کو 5 میچزکی سیریز میں واپسی کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔اس سے قبل آسٹریلیا نے پالی کیلے میں 2016 میں سری لنکا کیخلاف 3 وکٹ پر 263 رنزبنائے تھے،سری لنکاکے کینیا،بھارت کے سری لنکا کیخلاف 260 اسکور ہائی ٹوٹل ہیں۔
ورلڈ ریکارڈ نیپال کا منگولیا کے خلاف اسی سال 3 وکٹ پر 314 اسکور کا ہے۔