لندن،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کا افغانستان کرکٹ کیلئے دھماکہ دار اعلان،مستقبل کی دھمکی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف بڑا اعلان کردیا،یہی نہیں بلکہ مستقبل میں اس کے خلاف گلوبل سطح پر پابندی کی کوشش کا دعویٰ تک کیا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف کسی بھی قسم کی باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے اب امکانات ہیں اور نہ آئندہ۔یہ اس وقت تک نہیں کھیلیں گے،جب تک وہ اپنے ملک میں خواتین کرکٹ کو بحال نہیں کریں گے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کےچیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ کے مطابق انگلینڈ افغانستان کے خلاف دو طرفہ سیریز کا کوئی شیڈول نہیں بنائے گا۔کیونکہ افغانستان کرکٹ بورڈ اپنے ملک میں خواتین کرکٹ بند کرچکا ہے اور اس کا اپنی حکومت پر کوئی اثر نہیں۔ہم ان کے خلاف باہمی سیریز نہیں کھیلیں گے۔اس سے قبل آسٹریلیا بھی یہی فیصلے 3 مرتبہ کرکے 3 ہی بار باہمی سیریز منسوخ کرچکا ہے۔
ای سی بی چیف کہتے ہیں کہ ہم آئی سی سی پلیٹ فارم کو دیکھیں گے،رکن ممالک کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ اسے تاحال فل ممبر شپ کیسے ملی ہوئی ہے،یقینی طور پر اندرونی ممالک اس کے ساتھ ہیں۔میگا ایونٹس آئی سی سی کے ہوتے ہیں،اس میں کھیلنا ہماری ڈومین نہیں،آئی سی سی کی ہے۔