ایڈنبرا،ملتان۔کرک اگین رپورٹ۔انگلینڈ کے فاسٹ بائولنگ ہیڈ کوچ ملتان سے 4 ہزار کلومیٹرکی دوری پر،وٹس ایپ پر کوچنگ،ماجرا کیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کے فاست بائولنگ کوچ جیمز اینڈرسن پاکستان سے کئی ہزار کلو میٹر دور ہیں اور اپنے ملک میں گالف کھیلنے میں لگے ہیں۔ایک ایسے وقت میں جب انگلینڈ کے پاس 19 ٹیسٹ میچز کے معمولی تجربہ کا ساتھ ہے،اینڈرسن کی دوری نقصان کا سبب بنے گی۔
جمعہ کو پہلی بار ملتان کی شدید گرمی میں انگلش ٹیم تربیت حاصل کی، ان کے فاسٹ باؤلنگ کوچ اسکاٹ لینڈ میں 4,000 میل دور سردی سے لڑ رہے تھے۔ جیمز اینڈرسن اس ہفتے سینٹ لوئس میں تاریخی اولڈ کورس کھیلنے میں گزار رہے ہیں۔ انگلینڈ کے سیمرز کی ایک نئی کھیپ نامعلوم مقام میں قدم رکھ رہی ہے۔
جیمز اینڈرسن نے 20 سال قبل انگلینڈ کی پاکستان میں 0-3 کی ٹیسٹ جیت مٰن اہم کردار ادا کیا تھا،پہلے 2 ٹیسٹ میچز میں 8 وکٹیں لی تھیں۔ان کے ساتھ مارک ووڈ اور اولی رابنسن تھے جنہوں نے مشترکہ طور پر 17 آئوٹ کئے تھے لیکن یہ تنیوں اب نہیں ہیں۔اب انگلش ٹیم میں گس اٹکنسن، برائیڈن کارس، میتھیو پوٹس، اولی اسٹون اور کرس ووکس شامل ہیں،کرس واکس نے ایک طویل عرصہ سے ملک سے باہر کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا۔2016 سے ایشیا اور اڑھائی سال سے ملک سے باہر کوئی میچ نہیں ہے۔
بریکنگ نیوز،بین سٹوکس کی ملتان کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک،پاکستانی 11 پلیئرز کی اپ ڈیٹ
انگلش کیمپ کا کہنا ہے کہ ملتان میں ان کے کھلاڑی وٹس ایپ پر کوچز سے رابطہ میں ہیں لیکن وٹس ایپ کوچنگ کی جگہ نہیں ہے اور جمی اینڈرسن پہلے ٹیسٹ نمیچ کے ابتدائی 2 روز تک ٹیم جوائن نہیں کرسکیں گے۔