انٹیگا،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کی19 بالز پر ٹی 20 ورلڈکپ میں کامیابی،نیٹ رن ریٹ کو پرلگ گئے،اب کیا ہوگا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ صرف 19بالوں پر جیت لیا۔48 رنزکا ہدف اس نے 3.1 اوورز میں مکمل کیا اور8 وکٹوں کی جیت نام کی ہے۔فل سالٹ 3 بالز پر 2 چھکوں کی مدد سے 12 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔ول جیکس 5 رنزبناسکے۔جوس بٹلر 8 بالز پر 24 رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے۔
اس سے قبل عمان کی ٹیم 13.2 اوورز مطلب 80 بالز پر 47 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔عادل رشید نے 4 وکٹیں لیں۔جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے 3،3 وکٹیں لیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی جاندار انگڑائی،عمان کو 47 پر ڈھیر کردیا
اس باوقار جیت سے پہلے انگلینڈ کا نیٹ رن ریٹ -1.80 تھا۔اس جیت سے اب اس کا نیٹ رن ریٹ 3.08ہوگیا ہے۔یوں وہ اپنے نمیبیا کے آخری میچ کے اختتام تک سکاٹ لینڈ کے موجودہ نیٹ رن ریٹ 2.16 سے کہیں آگے چلا جائے گا۔
یہ اس لئے کہ نمیبیا سے جیت کر اس کے پوائنٹس سکاٹ لینڈ کے 5 پوائنٹس کے برابر ہوجائیں گے۔اس کے بعد سکاٹ لینڈ آسٹریلیا سے صرف جیت کر ہی آگے بڑھ سکے گا،شکست کی صورت میں نیٹ رن ریٹ پر وہ انگلینڈ سے فائٹ نہیں کرسکے گا۔