| | | | | | |

انگلینڈ کا دورہ پاکستان رسک پر،وجہ پی سی بی ،ماجرا کیا،بریکنگ نیوز

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کا دورہ پاکستان رسک پر،وجہ پی سی بی ،ماجرا کیا،بریکنگ نیوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان ایک اعتبار سے بلیک لسٹ پر چلا گیا ہے۔یہ دورہ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ ٹیسٹ سے شروع ہونا ہے۔سوال یہ ہے کہ  انگلینڈ کا دورہ پاکستان کس حساب سے رسک پر ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت فی الحال نہیں ہے۔

انگینڈ کا دورہ پاکستان کیوں رسک پر

یہ عملی طور پر رسک پر نہیں ہے بلکہ انگلینڈ میں براڈ کاسٹنگ کے حوالہ سے مکمل بلیک آئوٹ ہوسکتا ہے۔انگلینڈ میں کرکٹ فینز اسے براہ راست دیکھنے سے محروم ہوسکتے ہیں۔انگلینڈ کو اکتوبر میں اپنے دورہ پاکستان کے لیے ممکنہ ٹی وی بلیک آؤٹ کا سامنا ہے کیونکہ برطانیہ کے کسی بھی براڈکاسٹر نے تین میچوں کی سیریز کے حقوق کے لیے بولی نہیں لگائی۔

پی سی بی وجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ براڈ کاسٹنگ کیلئے ٹینڈرجاری کئے تھے لیکن انگلینڈ سے ابھی تک کسی نے شرکت نہیں کی اور کوئی بولی نہیں لگائی۔پی سی بی نے آئی ایم جی یا پچ انٹرنیشنل جیسی عالمی کمپنی کے بجائے سیریز کے بیرون ملک حقوق فروخت کرنے کے لیے ایک مقامی مارکیٹنگ ایجنسی کو شامل کیا۔اس سے معاملات پیچیدہ ہیں۔

انگلینڈ وجہ

سکائی سپورٹس نے 2 برس قبل 2022 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا تھا۔انگلینڈ نے تاریخی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا لیکن اس کے باوجود سکائی  نے پی سی بی کو ایک پختہ اشارہ فراہم کیا ہے کہ وہ بولی لگانے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔ ٹی این ٹی اسپورٹ نے مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے اور ایسا کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ سکائی نے ایک اسٹریٹجک فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے وسائل  پر توجہ  مرکوز کرے کہ وہ انگلینڈ کی ہوم سیریز اور اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی جیسے ایونٹس کے خصوصی حقوق کو برقرار رکھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *