کاکول،کرک اگین رپورٹ
شاہین کے اچانک کمیپ چھوڑتے ہی سب ختم،کاکول سے اکثر پلیئرز ناخوش گئے،اگلی پارٹی میں بڑا سوال کون کرے گا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہین آفریدی کاکول کیمپ سے وقت سے قبل پشاور چلے گئے۔محمد رضوان نے بھی گھر کی راہ لی۔ایسالگتا ہے کہ جیسے کاکول کیمپ پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے نہیں بلکہ کپتان کی تبدیلی کیلئے تھا۔
اب نیا پلان یہ ہے کہ 8 اپریل کو پاکستان کے تمام کھلاڑی راولپنڈی میں جمع ہونگے اور پاکستان کے آرمی چیف کے ہاں افطار پارٹی میں شرکت کریں گے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود ہونگے۔
کاکول میں کھلاڑیوں کی انفرادی رخصتی کے بعد پورا کیمپ ہی ختم کردیا گیا ہے اور اب یہ ایک اور مقصد کیلئے جمع کروائے جائیں گے۔
اتفاق یہ ہے کہ یہ کھلاڑی جو کھیلتے ہیں،اس کا نام کرکٹ ہے اور پاکستان کرکٹ کا بے تاج بادشاہ عمران خان ہے۔سابق کپتان اور ورلڈکپ فاتح عمران خان نے آج اڈیالہ جیل میں بہت اہم باتیں کی ہیں۔سوال یہ ہے کہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی اپنے افطار میزبان سے کوئی سوال پوچھ سکتا ہے۔اپنے کرکٹ کے سابق کپتان کیلئے کوئی بات کرسکتا ہے یا نہیں۔دوسری بات یہ ہے کہ عمران خان نے محسن نقوی کو خاص طاقت کا وائسرائے کہا ہے ۔سوال بنتا ہے کہ قومی کرکٹرز اس حوالہ سے سوال کریں کہ ان کا سابق کپتان ایسا کیوں کہہ رہا ہے۔
کاکول ٹریننگ کیمپ مجموعی طور پر ناکام ثابت ہوا ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق اکثر پاکستانی کھلاڑی ناخوش گئے ہیں۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ سیریز میں مقامی کوچز محمد یوسف اور عبدا لرزاق کو لگابے پر مجبور ہوگیا ہے۔