انتہائی اہم ترین خبر ہے۔کرکٹ کے لیے یہ بریکنگ نیوز ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے اور ملتان میں ایک ٹیسٹ ہو چکا ہے۔ عبرت ناک شکست کے بعد ہر ایک حرکت میں ہے۔ دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے میں کچھ وقت باقی ہے ۔آج ہی ٹیم کا سکواڈ فائنل کرنا ہے تاکہ کل سے وہ ٹریننگ کرتا نظر ائے۔
اس حوالے سے نئی قومی سلیکشن کمیٹی بنائی گئی اس میں ایک امپائر علیم ڈار شامل ہوئے اور دیگر اراکین بھی جن کی تفصیلات ہم کل شائع کر چکے تھے ۔
اب تازہ ترین خبر یہ ہے کہ فخر زمان کو بھی ملتان بلا لیا گیا ہے۔ ان کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔ فٹنس ٹیسٹ کے نام پر ملتان بلائے جانے والے فخر زمان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نہیں بلایاجا رہا ۔یہ ایک اور واقعہ ہے ۔یہ ایک اور بریکنگ نیوز ہے کہ فخر زمان کی ملتان طلبی دراصل پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی اگلے مہینے آسٹریلیا زمبابوے پہ دورے کی روانگی کے لیے سلیکشن کے حوالے سے مشاورت کے طور پر ہے ۔
انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے مطابق فخر زمان کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنایا جا رہا ہے۔ یہ ایک بریکنگ نیوز ہے اور ان سے مشاورت کر کے ون ڈے سکواڈ ٹی ٹونٹی سکواڈ بھی فائنل کیا جائے گا۔
بابر اعظم کے بعد بڑی ہلچل،ایک ٹیسٹ کپتان بھی مستعفی
دوسری جانب دیگر طلب کردہ کھلاڑیوں میں جن کو ملتان ٹیسٹ کیلئے بلایا گیا،ان میں عثمان خان ،کامران غلام بھی شامل ہیں ن۔عمان علی کو بھی طلب کیا گیا۔ایک اطلاع کے مطابق زاہد محمود بھی طلب کیے گئے ہیں زاہد محمود اور نعمان علی کو پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ہی سکواڈ سے نکال دیا گیا تھا تو یہ سب ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔