کراچی ،دبئی،کرک اگین رپورٹ
کراچی ون ڈے،3 تبدیلیاں ،فخر کا جمپ،پلیئر آف دی منتھ میں شامل،رینکنگ
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ برائے اپریل کیلئے 2 بیٹرز اور ایک اسپنر میں جوڑ پڑا ہے۔
آئی سی سی نے نامزدگی کردی ہے اور ونر کا انتخاب ہفتہ بعد ہوگا۔
پاکستان کے فخر زمان نے اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 2 سنچریاں بنائی ہیں۔180 کی بڑی اننگ شامل ہے۔
سری لنکا کے پربتھ جے سوریا نے صرف 7 ٹیسٹ میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرکے کم میچز میں ففٹی وکٹ کا کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔
نیوزی لینڈ کے مارک کمپٹن نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں مسلسل شاندار پرفارم کیا ہے۔ان تینوں میں اپریل کے بہترین کرکٹر آف دی منتھ میں جوڑ پڑا ہے۔
ادھر بدھ کو آئی سی سی کی جاری پلیئرز رینکنگ میں فخر زمان جمپ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔اس طرح بابر اعظم کی پہلی ،فخر کی دوسری اور امام الحق کی 5 ویں پوزیشن ہے۔فخر نے پہلے نمبر پر آنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کراچی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے
شاداب خان اور شاہین آفریدی کی واپسی ہوئی ہے۔حارث رئوف باہر ہیں۔وسیم جونیئر کھیل رہے ہیں۔