لاہور،کرک اگین رپورٹ۔فخرزمان پی ایس ایل 10 فائنل نتیجہ سے پہلے ہی ہارگئے،کیپ گئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل فائنل نتیجہ سے قبل لاہور قلندرز کے فخرزمان ہارگئے۔صرف 21 رنزدرکار تھے کہ وہ حنیف محمد کیپ جیت جاتے لیکن نہیں،انہیں میدان بدر ہونا پڑا۔
پی ایس ایل 10 فائنل میں لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 202 رنزکے تعاقب میں ہے۔فخرزمان صرف 11 رنزبناکر ابرار احمد کی مسٹری بال کا شکار ہوگئے۔یوں 428 رنزپر موجود لیفٹ ہینڈ بیٹر کا پی ایس ایل 10 میں 439 رنزکے ساتھ اختتام ہوا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان 449 رنزکے ساتھ اس پی ایس ایل میں نمبر ون ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز نے اس فائنل میں دھواں دھار اننگ کھیل کر اپنا سکور399 کردیا۔تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔عبداللہ شفیق کے پاس موقع موجود ہے کہ لمبی اننگ کھیل کر کچھ نیا کریں،جب انکا سکور 27 تھا تو وہ376 تک آگئے تھے۔