فخر زمان نے اتوار، 29 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز کے میچ کے دوران پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیے لاگو ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی پر ہی ایس ایل کے دو میچوں کے لیے معطل کرنے کے میچ ریفری کے فیصلے کے خلاف اپیل کی۔
اپیل کی سماعت آج پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے کی جس میں پروفیسر جاوید ملک، ڈاکٹر ممریز نقشبند اور سید علی نقی شامل تھے۔ ڈی نوو انکوائری کرنے، تمام شواہد کا جائزہ لینے، اور متعلقہ افراد کی جانب سے گذارشات سننے کے بعد، کمیٹی نے اپیل کو خارج کر دیا ہے اور میچ ریفری روشن مہاناما کی طرف سے لگائی گئی دو میچوں کی پابندی کو برقرار رکھا ہے۔
