نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
بھارتی کرکٹر کارحادثہ میں زخمی،ہسپتال منتقل ۔بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور محدودد اوورز سائیڈ کے معروف نام رشی پنت کارحادثہ میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔واقعہ ان کی رہائش گاہ کے قریب رورکڑی،اتر کھنڈ میں پیش آیا،وہ جمعہ کی صبح نئی دہلی سے واپس آرہے تھے۔
حادثہ کے بعد کرکٹر کو قریبی سرکاری ہسپتال لے جایا گیا،وہاں سے وہ پرائیویٹ ہسپتال منتقل ہوگئے ہیں اور ان کے ٹیسٹ جاری ہے۔
رشی پنت کو حال ہی کے اعلان کردہ بھارتی محدود اوورز اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا جو 3 جنوری سے سری لنکا کے خلاف ایکشن میں ہوگا۔انہیں اگلے ماہ بنگلور میں رپورٹ کرنی ہے،جہاں سے وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کریں گے لیکن اس حادثہ کے بعد ان کی فٹنس اور صحت کا اندازا تب ہوگا،جب ڈاکٹری رپورٹ کلیئر ہونگی۔