| | |

میچ کے دوران فین کی انٹری،میدان کے بیچ بابر اعظم کے ساتھ سیلفی

فیصل آباد،کرک اگین رپورٹ

میچ کے دوران فین کی انٹری،میدان کے بیچ بابر اعظم کے ساتھ سیلفی،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوران ایک فین گرائونڈ میں گھس گیا۔جمعہ کی شب جب بابر اعظم کی ٹیم فیلڈنگ کررہی تھی تو ایک فین نے میدان میں داخل ہوکر بابر اعظم کے ساتھ سیلفی بنوائی اور کھلاڑیوں نے بھی زیادہ برا نہیں منایا۔

لائنز اور سٹالینز کے میچ میں سٹالینز کو مشکلات کا سامنا ہے۔337 رنزکے تعاقب میں سٹالینز کی 6 وکٹیں 152 پر گرچکی تھیں۔

پاکستان کے اس ایونٹ میں کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے حوالہ سے فینز کی انٹری تشویشناک ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *