کرک اگین کرکٹ رائونڈ اپ
بابراعظم اور شعیب ملک پر فینز منقسم،آئی پی ایل میچ،،پی سی بی اور ای سی بی سمیت اہم خبریں۔شعیب ملک نے بابر اعظم پر نیا بم پھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بابر اعظم کپتانی چھوڑدیں اور اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کریں۔یہ بیان بابر اعظم کے مداحوں پر بجلی بن کرگرا ہے۔
ادھرپی سی بی نے فیاضی کا یوں مظاہرہ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ویں ٹی 20 میچ کی گیٹ منی ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں بدلتے سیاسی حالات سے پی سی بی میں موجود عہدیداران پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔سپریم کورٹ کا آنے والا فیصلہ ان کے باقی ماندہ ایام کا تعین کردے گا۔
آئی پی ایل 2023 کے ایک میچ میں راجستان رائلز ٹیم لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف 154 رنزکے آسان ٹوٹل کے تعاقب میں 6 وکٹ پر 144 اسکور تک محدود ہوکر10 رنز سے ہارگئی ہے۔
آئی پی ایل 2023میں پیسر محمد سراج تک بکیوں کی رسائی کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی پیسر نے انڈین کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو اطلاع کی ہے۔
انگلینڈ اور زمبابوے کے لئے کھیلنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری بیلنس نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
انگلینڈ نے اپنے ٹیسٹ ہیڈ کوچ کیوی برینڈن میک کولم کو جوئے کی کمپنی سے معاہدے کے باوجود کسی بھی قسم کی کارراوئی سے کلیئر کردیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچزکی سیریز کا چوتھا ٹی 20 میچ کل 20 اپریل 2023 کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔