راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
دنیا بھر کے فینز عامر کے خلاف بولیں،کیا پھر چور کا ہاتھ نہ کاٹیں،رمیز راجہ پھر برس پڑے۔عامر پر مجھ سے بحث،اسلام لے آتے،پھر چور کی سزا ہاتھ کاٹنا بھی ہے،شاہین کوگنداکیا گیا،رمیز راجہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہین آفریدی کو اوور نائٹ ہٹادینا زیادتی ہے،میرے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا،اس سے پلیئر سیلفش ہوجاتا ہے،ذہن میں آتا ہے کہ میں نے پاکستان کو اتنا دیا،میرے ساتھ کیا کردیا۔پی سی بی کو ان سے بیٹھ کر بات کرنی چاہئے تھی،پہلے بابر اعظم کو ہٹانا غلط تھا،اب شاہین کو ایسے سائیڈ لائن کرنا غلط ہوگیا۔میں نے بابر اعظم کو کہا ہے کہ شاہین کے ساتھ بیٹھ کر اس کا اعتماد بحال کریں،وہ میچ ونر ہیں۔
صرف ٹیلنٹ ہی ورلڈکپ نہیں جتواتا۔سچائی،تعلقات اور اچھا ماحول مدد دے سکتا ہے،اب ایک یہ مشکل پرچہ آگیا ہے۔اب مزید نہ کریں۔جب بورڈ میں تبدیلیاں آئیں گی تو ایسا ہی ہوگا۔کسی ملک میں یہ تماشہ نہیں ہوتا لیکن یہاں ہے،یہاں بورڈ چیئرمین کو پورا وقت کرنا چاہئے۔
محمد عامر منہ پر زپ لگائیں،اوپننگ تبدیلی تباہی ہوگی،رمیز راجہ کی اہم باتیں
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ فکسرز کے خلاف کوئی مائی کا باپ میرے خیالات نہیں بدل سکتا،اسی طرح میرا یہ سخت موقف ہے کہ پاکستان اور بھارت کی باہمی سیریز ہونی چاہئے۔دونوں ممالک ایک دوسرے کے ہاں کھیلیں۔
عماد وسیم نے اس پی ایس ایل میں اچھا کیا،اس لحاظ سے سلیکشن بنتی تھی،نواز ایک مقام پر رک گئے۔نواز کے پاس اسپن کوالٹی ہے لیکن عماد کے پاس زیادہ سپن نہیں۔محمد عامر کی بائولنگ کوالٹی پر کسی کو شبہ نہیں۔ان کا ایک مشکوک کیریئر رہا ہے،دوسرا وہ بہت بولتے پائے گئے۔میری ان سے ذاتی دشمنی نہیں۔میں اگر ہوتا تو کبھی نہ آنے دیتا،اس لئے کہ گھر کی چوری پر معافی نہیں ملتی۔25 یا 27 سال سے ہر 4 سال بعد کوئی نہ کوئی کیس سامنے آتا ہے،اس لئے یہ باب بند کرنا ہوگا۔اب یہاں فینز کی پسند ہوتی ہے،وہ ریڈ لائن لگائیں۔یہاں کہا جاتا ہے کہ اسلام میں معافی موجود ہے،میں کہوں گا کہ چوری پر ہاتھ کاٹنا بھی اسلام کا حکم ہے تو پھر کیا کریں گے۔اسے اب رکنا چاہئے۔یہ دنیا میں کہیں نہیں ہوتا،صرف پاکستان میں ہوتا ہے۔پاکستان ہی نہیں،دنیا بھر کے فینز اس کے خلاف بولیں ،آواز بلند کریں،میں ہی ہربار کیوں بولوں،تاکہ ہیڈ لائنز لگ جائیں۔یہ کیا بات ہوئی کہ عامر کھیلے اور رمیز راجہ کمنٹری نہ کرے،یہ کس کو سزا ہوئی۔